Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • سندھ حکومت کا آٹا 6روپے فی کلو سستا کرنے کا فیصلہ، ایکس مل قیمت 161 سے کم کر کے 155 روپے فی کلو مقرر
    • کراچی،ائیرلائنز کی آن لائن ٹکٹس بک کرنیوالی ایپلیکیشن پر جرمانہ عائد
    • راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سنوکر کلبوں اور شیشہ سینٹرز کی بھرمار
    • لانگ مارچ کے موقع پرپولیس نفری نامناسب رہائشکے سنگین مسائل کا شکار
    • موٹروے ایم ٹو بلکسر کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشت گردی تمام اقوام کے لیے خطرہ ہے: اسحاق ڈار

    By Khabrain Newsجولائی 15, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    TIANJIN:

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت اور اسرائیل کے جنگی جنون کو ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی بشمول ریاستی دہشت گردی، تمام اقوام کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔

    چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں عالمی قوانین، انصاف، بات چیت اور تعاون پر مبنی پالیسیوں کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا۔

    وزیر خارجہ نے ایس سی او کو سیاسی، اسٹریٹجک اور معاشی اہمیت کا حامل پلیٹ فارم قرار دیا اور کہا کہ ایس سی او کا اتفاق رائے، باہمی احترام اور شفاف سفارت کاری پر مبنی ماڈل دنیا کے لیے امن و انصاف کا پیغام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان جارحیت، مداخلت اور یک طرفہ طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے، تنازعات کا حل صرف بات چیت، قانون اور انصاف کے اصولوں کے مطابق ممکن ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی ایران اور غزہ کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول اور عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، فلسطین کے مسئلے کا حل دو ریاستی حل میں ہے، جس میں یروشلم (القدس) فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہو۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کا الزام بغیر تحقیق کے پاکستان پر ڈالنا دو ایٹمی ممالک کو جنگ کے دہانے پر لے گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ طرز عمل اپنایا تاہم ہم طاقت کے غیر ضروری استعمال کو معمول بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    اسحاق ڈار نے ایک بار پھر بھارت کے ساتھ جامع و بامقصد مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں پائیدار امن صرف پرامن تصفیے اور باہمی معاہدوں کے احترام سے ہی ممکن ہے۔

    اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے افغانستان میں پائیدار امن کے لیے رابطہ گروپ کی بحالی کی تجویز دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی بشمول ریاستی دہشت گردی، تمام اقوام کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، جس سے سیاسی مقاصد کے لیے فائدہ اٹھانے کی روش ختم ہونی چاہیے، تجارتی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے ایس سی او کے فریم ورک میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، قومی کرنسی میں لین دین کے فروغ سے عالمی مالیاتی جھٹکوں سے بچا جا سکتا ہے۔

    نائب وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ایس سی او کی متعدد اہم دستاویزات پر پاکستان کی جانب سے دستخط کیے اور بیلاروس کو تنظیم کا نیا مکمل رکن بننے پر خوش آمدید کہا۔

    اسحاق ڈار نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ پاکستان ایس سی او کو پرامن، مستحکم اور باہم جڑے ہوئے خطے کے خواب کی تعبیر کا اہم ذریعہ سمجھتا ہے، ہم ’شنگھائی اسپرٹ‘ کی اقدار پر عمل کرتے ہوئے اجتماعی ترقی کے اس سفر میں پرعزم شراکت دار رہیں گے۔

    وزیر خارجہ نے تیانجن میں اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے مشترکہ ملاقات میں شرکت کی جہاں صدر شی نے علاقائی تعاون کی اہمیت اور شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    اسحاق ڈار نے کرغزستان، قازقستان، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں اور باہمی تعلقات، تجارتی تعاون، توانائی، دفاع، زراعت اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ سے بات چیت میں اسحاق ڈار نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی ایران کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعادہ کیا۔

    قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت شکست تسلیم نہیں کرپارہا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر جھوٹا بیانیہ کامیاب نہیں ہونے دیا، اگر بھارت نے پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا۔

    نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ عسکری سطح پر جنگ بندی برقرار ہے، مگر بھارت کی سیاسی قیادت کو شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا۔

    وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ ہوا، واہگہ بارڈر کی بندش، بھارتیوں کے ویزے منسوخ اور فضائی حدود کی بندش جیسے اقدامات اسی حکمت عملی کا حصہ تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بار بھارت کا بیانیہ کامیاب نہیں ہونے دیا، بھارت نے ماضی میں بھی پلوامہ جیسے جھوٹے الزامات لگائے اور اب پہلگام واقعے پر بھی جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی تاہم پاکستان نے عالمی سطح پر مؤثر سفارت کاری سے بھارتی بیانیے کو مسترد کرایا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے مشکل ترین حالات میں معاشی ٹیک آف کیا، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں واضح کمی آئی اور پاکستان کو جی-20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔

    علاوہ ازیں کوالالمپور میں اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے بھی اہم ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں اور آسیان کے چیئر کے طور پر ملائیشیا کی قیادت کو سراہا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نہ صرف عسکری سطح پر دشمن کے عزائم ناکام بنائے بلکہ سفارتی محاذ پر بھی مؤثر حکمت عملی سے دنیا کو بھارت کی فاشسٹ پالیسیوں سے آگاہ کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      تازہ ترین

      قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.