Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم کا نیا عالمی ریکارڈ، ایک منٹ میں 62 مٹی کی پلیٹیں توڑ دیں
    • ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ
    • جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بانی پی ٹی آئی نے کی ملک گیر احتجاج کی ہدایت،بیرسٹر سیف

    By Khabrain Newsجولائی 15, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج فوری شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی، انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ اور تمام ذمے داران فوری احتجاجی تحریک کا آغاز کریں۔

    مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان بیان بازی پر شدید افسوس اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی سخت ہدایات ہیں کہ تمام رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور سوشل میڈیا مہم چلانے سے باز رہیں، سوشل میڈیا کو پارٹی کا بیانیہ مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں۔

    بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تمام رہنما احتجاجی تحریک کے لیے متحد اور یکسو ہوں، بانیٔ پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلیٰ اور تمام ذمے داران کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے سینیٹ انتخابات اور احتجاجی تحریک سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی، انہوں نے سینیٹ کے امیدواروں کی ترجیحی فائنل فہرست فراہم کردی، ثانیہ نشتر کی نشست پر مشال یوسفزئی کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے بتایا ہے کہ دیگر امیدواروں میں مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نور الحق قادری شامل ہیں، جبکہ ٹیکنو کریٹ سیٹ پر اعظم سواتی اور خواتین سیٹ پر روبینہ ناز شامل ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو وزیرِ اعلیٰ کے لاہور کے دورے اور احتجاجی سرگرمیوں کے بارے میں بھی علم نہیں تھا، میں نے انہیں وزیرِ اعلیٰ کے لاہور کے دورے اور وہاں ہونے والی احتجاجی سرگرمیوں پر بریفنگ دی ہے۔

    بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ جیل میں بشریٰ بی بی کو بھی ذہنی اذیت دی جارہی ہے، انہیں گندا پانی دیا جا رہا ہے، خوراک میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، بشریٰ بی بی کو گزشتہ دنوں کیڑے نے پاؤں پر کاٹا تھا، جس سے وہ ایک ہفتہ بیمار رہیں۔

    انہوں نے بتایا ہے کہ تمام تر اذیت کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے حوصلے بلند ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ رہائی کے بعد جیل میں ظلم ڈھانے والے افسران اور متعلقہ حکام کو چھوڑوں گا نہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.