تازہ تر ین

برطانیہ میں پابندیاں پی ٹی آئی رہنماؤں کی وجہ سے تھیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے برطانیہ میں پاکستانی پروازوں پر پابندیاں لگیں اور ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو مبارک باد اور ایوی ایشن ڈویژن کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے وزیر دفاع اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کے لئے پاکستانی پروازوں کا دوبارہ آغاز پاکستان کے لئے انتہائی اہم سنگ میل ہے،  ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے پاکستانی پروازوں پر پابندیاں لگیں اور ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

انہوں ںے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سفری سہولت میں اضافہ ہوگا، اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain