لندن. قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ چیمپینز لیگ میں پاک ,بھارت ٹاکرا نہ ہونے پر کہاہےکہ صرف ایک آدھ لڑکے کی وجہ سے یہ فیصلہ ہوا اور اس پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ وہ کھیلنا چاہتے تھے، اگرمجھے پتہ ہوتا کہ یہ میری وجہ سے ہورہا ہے تومیں گراؤنڈ نہ جاتا لیکن کرکٹ ہونی چاہیے کیونکہ سپورٹس سب سےبڑی ہے ، اگر کسی ایک آدھ نے کہا تھا کہ میں نے پاکستان کے خلاف نہیں کھیلناتو وہ باہربیٹھ جاتا۔ ان کاکہناتھاکہ ایک آدھاانڈہ خراب ہوتاہےجس کی وجہ سے سب خراب ہوجاتاہے، ہمیں اپنے ملک کے لیے شرمندگی کاباعث نہیں بننا چاہیے۔






































