Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    By Khabrain Newsاگست 9, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا 281 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے حسن نواز 63  اور حسین طلعت 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    پاکستانی بیٹر حسن نواز نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا، پاکستانی ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے حسن نواز کو ڈیبیو کیپ دی۔ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے حسن نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان آغا، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل تھے۔

    ویسٹ انڈیز کی اننگز

    پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں  سے شکست دیدی
    فوٹو: پی سی بی

    پاکستان کے خلاف میزبان ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھے، صرف4 رنز کے مجموعی اسکور پر برینڈن کنگ آؤٹ ہوگئے۔

    پہلی وکٹ گرنے کے بعد ایون لوئس اور کارٹے کے درمیان 77 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر کارٹے 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کو تیسرا نقصان لوئس کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 60  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    اس کے بعد کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔رتھرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بناسکے۔

    یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نسیم شاہ نے 3 ، صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔

    پاکستان کی اننگز

    پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں  سے شکست دیدی
    فوٹو: پی سی بی

    ویسٹ انڈیز کے 281 رنز کے ہدف کے  جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر صائم ایوب صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پہلی وکٹ گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن پھر عبداللہ 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بابر بھی 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    کپتان محمد رضوان نے ففٹی اسکور کی لیکن وہ بھی 53 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 23 رنز بناسکے۔

    5 وکٹیں گرنے کے بعد نوجوان حسن نواز اور حسین طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور  49 ویں اوور میں ہدف پورا کرکے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔حسن نواز 63 اور حسین طلعت 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 2، سیلز ، موتی اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ لی۔

    5 وکٹوں سے جیت کے بعد پاکستان نے 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل  کرلی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘

      ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

      پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.