رجب بٹ کی شراب نوشی کے الزام پر ان کی والدہ کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل رجب بٹ کی نشے کی حالت میں چیٹ وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نشے کی حالت میں نامناسب الفاظ استعمال کرتے سنے گئے تھے۔
اُن کی جب یہ چیٹ وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا پر تنقیدوں کا انبار لگ گیا تو رجب بٹ کی والدہ نے اپنے بیٹے کے اس رویے پر وضاحت جاری کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رجب بٹ “نشے میں نہیں تھا” بلکہ دوا کے اثر میں تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کا بیٹا سردیوں میں سائنس، گلے اور نزلے کی تکالیف کا شکار رہتا ہے اور وہ ایسی ادویات لیتا ہے جن سے غنودگی آتی ہے۔
جب وہ خود رجب کے ساتھ ہوتی ہیں تو “قدرتی علاج” استعمال کرتی ہیں مثلاً گرم پانی اور ہربل چائے، مگر وہ بیرونِ ملک ہے، اس لیے دواؤں پر انحصار کرنا پڑا۔
انہوں نے مذہبی اور ثقافتی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا حسینی ہے، یزیدی نہیں، شراب ہمارے کلچر اور مذہب میں حرام ہے۔
وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ چونکہ وہ جس ملک میں ہے وہاں شراب پینا عام ہے لوگ اس بنیاد پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔





































