تازہ تر ین

ہر تیسری عورت کو شوہر یا جنسی تشدد کا سامنا ہے: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارۂ صحت (WHO) کی نئی رپورٹ کے مطابق دنیا کی ایک تہائی عورت یعنی تقریباً 840 ملین عورتوں کو اپنی زندگی میں شریکِ حیات کے تشدد یا جنسی تشدد کا سامنا ہے۔

 اس رپورٹ میں ان اعداد و شمار کو خواتین کے خلاف تشدد کی سنگین اور طویل عرصے سے جاری عالمی بحران قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 316 ملین خواتین اور 15 سال یا اس سے زائد عمر کی لڑکیوں نے صرف گزشتہ ایک سال میں اپنے شریکِ حیات کی جانب سے جسمانی یا جنسی تشدد برداشت کیا، یہ تعداد اس عمر کی تمام خواتین کا تقریباً 11 فیصد بنتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ خواتین پر تشدد انسانیت کی سب سے پرانی ناانصافی ہے، مگر آج بھی اس پر عملی اقدامات انتہائی کم ہیں، کوئی بھی معاشرہ خود کو منصف، محفوظ یا صحت مند نہیں کہہ سکتا جب اس کی نصف آبادی خوف میں جی رہی ہو۔

یہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن سے قبل جاری کی گئی ہے، اس میں 2000 سے 2023 تک 168 ممالک سے جمع کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشدد کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششیں انتہائی نظر انداز ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ، تنازعات، ماحولیاتی آفات اور طویل انسانی بحرانوں سے متاثرہ عورتیں اور لڑکیاں اس تشدد کے زیادہ خطرے میں ہوتی ہیں۔

ان حالات میں بے گھر ہونا، عدم تحفظ اور عدم استحکام تشدد کے امکانات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain