Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں
    • ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی
    • بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا
    • پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی
    • اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت
    • 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی، بابر اعظم صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ
    • 2027 ورلڈ کپ بھارت کی جانب سے میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا: ویرات کوہلی
    • سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں: شہباز شریف
    • جوش انگلس انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ون ڈے میچز سے باہر
    • چکلالہ کینٹ انتظامییہ کی غفلت قبرستان بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی سے محروم
    • تحریک انصا ف کے ممکنہ لانگ ما رچ کے پیش نظر اٹک پل پر حالات غمگین
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی زیرِ صدارت ریونیو عملہ، سرکل ریونیو افسران کا اجلاس
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ٹیکسلا، موضع جلالہ کے رہائشی کی زمین پر قبضہ مافیا کی غیر قانونی کاروائی
    • بہتر تجارتی روابط اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کا بنیادی محرک، عبد العلیم خان
    • چیئرمین سی ڈی اے کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
    • آسان ٹیکس سکیم’ایک ماہ میں 9806دکاندار شامل ہو چکے
    • پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جان سینا کے ریسلنگ کیرئیر کا ایسی شکست کے ساتھ اختتام جسکا سامنا انہیں 21 برسوں سے نہیں ہوا تھا

    By Khabrain Newsدسمبر 15, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مقبول ریسلر جان سینا کا لینجڈری کیرئیر آخری مقابلے میں شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

    درحقیقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ریسلر کو ان کے حریف گنٹھر نے جس انداز سے شکست دی ویسا کوئی اور ریسلر 21 سال میں نہیں کرسکا تھا۔

    واشنگٹن میں ڈبلیو ڈبلیو ای Saturday Night’s Main Event میں جان سینا آخری بار رنگ میں بطور ریسلر اترے تھے۔

    اپنے کیرئیر میں جان سینا ہمیشہ نیور گیو اپ کے سلوگن پر زور دیتے تھے مگر آخری میچ میں گنٹھر نے انہیں سلیپر ہولڈ کے ذریعے ہار ماننے پر مجبور کر دیا۔

    جان سینا گنٹھر کے اس مخصوص داؤ سے میچ کے دوران متعدد بار نکلنے میں کامیاب ہوئے اور اپنے داؤ اے اے کو بھی استعمال کیا۔

    مگر چھٹی بار گنٹھر کے سلیپر ہولڈ میں پھنسنے کے بعد جان سینا نے شکست تسلیم کرلی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موقع پر بظاہر جان سینا مسکرائے اور کیمرے کی جانب آنکھ ماری اور پھر شکست تسلیم کرلی۔

    48 سالہ جان سینا کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے 23 سالہ کیرئیر میں اس سے قبل اس طرح محض 4 بار شکست ہوئی تھی اور آخری بار ایسا 2004 میں کرٹ اینگل کے خلاف مقابلے میں ہوا تھا۔

    ایونٹ دیکھنے کے لیے موجود مداح میچ کے اس اختتام پر زیادہ خوش نظر نہیں آئے اور انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے خلاف نعرہ بازی کی۔

    البتہ جان سینا کو مداحوں نے پرجوش انداز میں الوداع کہا، جو اپنے جوتوں اور رسٹ بینڈز کو علامتی الوداع کے طور پر رنگ میں ہی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ گنٹھر نے چند ماہ قبل ایک اور لیجنڈ ریسلر بل گولڈبرگ کو ان کے آخری میچ میں شکست دی تھی۔

    اپنے ریٹائرمنٹ ٹور کے دوران جان سینا ایک سال کے عرصے میں 36 بار ڈبلیو ڈبلیو ای شوز میں آئے اور 15 میچز کا حصہ بنے۔

    رواں سال کے دوران جان سینا نے ریسل مینیا 41 کی دوسری رات کے مین ایونٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کوڈی روڈز کو شکست دی اور ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے تھے۔

    یہ پہلی بار تھا جب ڈبلیو ڈبلیو ای میں کوئی ریسلر 17 ویں بار چیمپئن بنا۔

    مئی 2025 میں ایک انٹرویو کے دوران جان سینا نے بتایا تھا کہ آخر انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیوں کیا۔

    انٹرویو کے دوران جان سینا نے بتایا کہ انہوں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اب ان کا جسم پہلے کی طرح مضبوط نہیں رہا۔

    انہوں نے کہا کہ ‘اب میرا جسم پہلے جیسا نہیں رہا، یہاں تک کہ پہلے کی طرح وزن بھی نہیں اٹھا سکتا، تو ابھی میں وہ کام کرنا چاہتا ہوں جو آج میں بہترین انداز سے کرسکتا ہوں’۔

    انہوں نے بتایا کہ ‘آپ جانتے ہیں کہ ڈبلوی ڈبلیو ای کا راستہ ہمیشہ ایک جیسا رہتا ہے، جبکہ میری صلاحیتیں گھٹ رہی رہیں، تو یہ اس باب کو بند کرنے کا وقت ہے’۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ‘میں نے ریسلنگ کو حقیقی الوداع کہنے کا آئیڈیا ڈبلیو ڈبلیو ای کے سامنے پیش کیااور توقع ظاہر کی کہ اس سے ان کے بزنس کو بھی فائدہ ہوگا، انہوں نے اسے قبول بھی کرلیا’۔

    48 سالہ جان سینا 2001 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے تھے اور انہیں ہر دور کے بہترین ریسلرز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

    جان سینا نے 2006 میں اداکار کے طور پر اپنا کیرئیر فلم دی میرین سے شروع کیا۔

    اس کے بعد وہ متعدد فلموں کا حصہ بن چکے ہیں جن میں فاسٹ اینڈ فیوریس 9، دی سوسائیڈ اسکواڈ اور ٹرین ورک قابل ذکر ہیں۔

    2018 سے وہ پارٹ ٹائم ریسلر کے طور پر ڈبلیو ڈبلیو ای سے جڑے ہوئے ہیں۔

    وہ قریب المرگ بچوں کی خواہشات پوری کرنے والے ادارے میک اے وش سے بھی منسلک ہیں اور اس حوالے سے ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج ہے۔

    جان سینا نے میک اے وش فاؤنڈیشن کے لیے بچوں کی سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      تازہ ترین

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.