تازہ تر ین

تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈرسر رچرڈ شیریف

برطانیہ کے سابق سینئر نیٹو کمانڈر سر رچرڈ شیریف کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے۔

 رچرڈ شیریف  نے ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملے اور پھر ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

برطانوی اخبار کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سابق فوجی کی حیثیت سے وہ یہ بات بنا سوچے سمجھے نہیں کہہ رہے، حقیقت میں انہیں یہ خدشہ ہے کہ اس وقت دنیا جنگ عظیم سوم دیکھ رہی ہے۔

 برطانوی اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنگ شروع تو ایک مقام پر ہوتی ہے مگر اکثر یہ کسی دوسرے مقام پر ختم ہوتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain