- تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے جوہری مذاکرات کو رئیل سٹیٹ کی طرح ڈیل کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بڑے جھوٹوں نے حقائق کو دھندلا دیا، جھوٹ حقائق پر حاوی ہو جائے تو نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے، ٹرمپ نے اپنے شہریوں اور سفارتکاری کو دھوکا دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے مذاکرات کی میز پر بمباری کی، نتیجتاً مذاکراتی میز کو عداوت کی وجہ سے بمباری کا نشانہ بنا دیا گیا، غیر حقیقت پسندانہ توقعات کبھی پوری نہیں ہو سکتیں۔





































