تازہ تر ین

ایران جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: جرمنی کا دو ٹوک اعلان

جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفل کا کہنا ہے کہ جرمنی ایران میں حکومت گرانے یا جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہان وڈیفل نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی ایران میں حکومت گرانے یا کسی بھی قسم کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

ادھر چین نے بھی خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور چینی وزير خارجہ نے روس، ایران، عمان، فرانس، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

 چینی وزیرخارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق معاملات حل کیے جائيں ، ملٹری آپریشن ختم کرکے مذاکرات کی میز پر واپس جایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain