تازہ تر ین

توانائی بحران، بنگلادیش کا یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان

ڈھاکا: بنگلادیش نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں عید کی تعطیلات وقت سے پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے ملک بھر میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں عید تک بند رہیں گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی بچت کی جاسکے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا

حکام نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف بجلی کی کھپت کم ہوگی بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا جس سے ایندھن کے ضیاع میں کمی آئے گی۔

حکام کے مطابق یونیورسٹی کیمپس، رہائشی ہاسٹلز، کلاس رومز، لیبارٹریز اور ائیر کنڈیشننگ کے باعث بڑی مقدار میں بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے قبل از وقت تعطیلات سے ملک بجلی کے نظام پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں رمضان میں سرکاری اور نجی اسکول پہلے ہی بند ہیں جس کے بعد اب یونیورسٹیاں بھی عید تک بند رہیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain