لاہور ( عبدالقیوم سے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کرڑوں روپے فنڈر حاصل کرنے کے باوجود
فیڈریشن ہیڈ آفس لاہور میں سٹاف کے تین ماہ کی تنخواہوں کی مد میں بقایا جات کی ادائیگی نہ کی جاسکی۔ عید کی آمدہے لیکن تا حال سٹاف کو ماہ فروری کی تنخواہیں بھی نہ دی گئی۔ فیڈریشن کے اسسٹنٹ آفس سیکرٹری دو ماہ سے فالج کا شکار ہیں بیماری باوجودانکی بھی مالی معاونت نہ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہیڈ آفس میں موجود درجن سے زائد افراد پر مشتمل سٹاف کو تین ماہ کے بقایا جات کی ادائیگی نہ کی جاسکی ۔اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدرمیر طارق بگٹی نے کہا کہ انکی جانب سے سٹاف کی ادائیگی کر دی گئی، لیکن ان سے قبل فیڈریشن کی جا نب سے بقایا جات نہ دئے گئے جس کی ذمہ داری ان پر عائد نہیں ہوتی ،ماہ فروری کی تنخواہوں کی ذمہ داری آنے والی فیڈریشن پر عائد ہوتی ہے۔ آفس سٹاف کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی تاخیر کے باعث عزیز دوستوں سے قرض لئے جو ابھی تک ادا نہ کئے جاسکے اور شرمندگی کاسامنا کرنا پڑتاہے۔۔۔۔
لاہور (سپورٹس رپورٹر )اتھلیٹکس كلب شاہدرہ کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے ایوارڈ تقریب اور افطار پارٹی کے مہمان خصوصی اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے ایواڈ تقسیم کیے۔ گزشتہ روز اتھلیٹکس کلب شاہدرہ کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے عزاز میں ایوارڈ سرمنی اور افطار پارٹی مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔جس میں اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور اُن کے کوچ سلمان آقبال بٹ صدر پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کو ایواڈ دیے ۔اس موقع پر دیگر مہمانان میں محمد حسنین جوائنٹ سیکرٹری میاں مدثر سیاسی سماجی رہنما، چوہدری حبیب الرحمان واکس چیر مین مرزا عدنان ساجی رہنما ، ملک فاروق احمد صدر، محمد شفیق جنرل کونسلر ، سید علی احسان پاشا، محمد بابر نذیرقاری رانا انوار الحق ، سید پیر رحمت علی شاہ کلب کنٹرولر ، محمد احتشام الحق ایگز یکٹو ممبر محمد زولفقار ، رانا سجاد حسین ، محمد شیفق ، چوہدری عاشق حسین ،محمد اشفاق صادق ، ناصر اقبال اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ شاہدرہ اتھلیٹکس کلب کے لیے خدمات کرنے والے مرحومین محمد شفقت علی طاہر ، خواجہ محمد ایوب ، سید فقیر حسین شاہ اور وحید احمد سمیت دیگر کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی گئی پروگرام کے چیف ارگنا ئز محمد دلشاد حسین کی سپورٹس میں خدمات کو سراہتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا مجھ سے اچھے اتھلیٹس بچوں میں موجود ہیں لیکن محنت کے بغیر کوئی کامیابی ممکن نہیں ہے۔اس راستے کا اپنانا ہوگا۔۔۔۔




































