تازہ تر ین

اسرائیل کا گریٹرمنصوبہ ناکام ہوگا، صیہونی ریاست کو ذلت اور رسوائی ہوگی: شیخ رشید

راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے اسرائیل کا گریٹرمنصوبہ ناکام ہوگا، صیہونی ریاست کو ذلت اور رسوائی ہوگی۔

 

شیخ رشید نے نماز عید تعلیم القرآن راجہ بازار میں ادا کی، راولپنڈی میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع تعلیم القرآن راجہ بازارمیں منعقد ہوا، عید نماز کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔

 

نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا اللہ سےدعا ہے ملک کے معاشی اور سیاسی حالات بہتر ہوں، پاکستان کا بچہ بچہ چاہتا ہے کہ ملک مسائل سے باہر نکلے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا اسرائیل کا گریٹر منصوبہ ناکام ہوگا، صیہونی ریاست کو ذلت اور رسوائی ہوگی۔

 

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا افغانستان کے ساتھ ہمارا سیز فائر ہوا ہے،کل تک دیکھیں کیا ہوتا ہے، پاکستان کا جھنڈا بلند ہوگا پاکستان زندہ باد ہوگا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain