تازہ تر ین

مذہبی آزادی پرقدغنیں،بھارت کو انتہائی تشویش کاملک قرار دینےکامطالبہ

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے وائس چئیر ڈاکٹر آصف محمود نے ٹرمپ انتظامیہ سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ بھارت کو ”انتہائی تشویش کا حامل ملک’قرار دیا جائےاور تجارت کومشروط کیا جائے۔

ڈاکٹر آصٖف محمود نے کہا کہ بھارت میں گرجا گھر جلائے جارہے ہیں، مسلمانوں پر پابندی ہے کہ وہ گوشت نہیں کھاسکتے۔غیرہندو لڑکیوں سے جبری شادیاں کی جارہی ہیں اور ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

ڈاکٹر آصف نے کہا کہ بھارت کی تیرہ ریاستوں میں مذہب کی تبدیلی کے خلاف قوانین نافذ کیے جا چکے ہیں۔ لوگوں کے مذہبی احساسات مجروح کیے جانے سے متعلق الزامات غیرمتناسب طور پر اقلیتوں بشمول مسلمانوں اور مسیحیوں کو متاثر کررہے ہیں۔

ڈاکٹر آصف محمود نے مطالبہ کیا کہ ایسے بھارت کو نہ صرف انتہائی تشویش کا حامل ملک قراردیاجائےبلکہ بھارت سے امریکا کی تجارت کو مذہب وعقائد کی آزادی سے متعلق حالات بہتر بنانے سے مشروط کیا جائے۔

امریکن پاکستانی ڈاکٹرآصف محمود کی جانب سے یہ مطالبات کیے جانے پر بھارت میں انتہاپسند لابی سوشل میڈیا پر غیرمعمولی طور پر متحرک ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹرآصف محمود کا نام اورتصویر لگا کر جو دل میں آرہاہے وہ انتہائی متنازعہ پوسٹ بنا کر امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے وائس چئیر سے منسوب کررہے ہیں اور پھر اس پر مغلظات کا طوفان برپا کیا جارہا ہے۔

ایک صارف راجندرا پاٹیک نے امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی اور ڈاکٹر آصف محمود کوٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کا اصل دشمن امریکا ہے۔

پراوڈ ہندو نامی صارف نے ڈاکٹر آصف محمود پر جہادی ہونے کا بے بنیاد لیبل لگا ڈالا۔

بھارت نامی صارف نے یوایس سی آئی آر ایف کو ٹیگ کرکے اسے نیونازی سے تعبیر کیا اور لکھا کہ اپنی زبان بند کرو اور توجہ مرکوز کرنا ہو تو ریڈ انڈینز کی مذہبی آزادی پر کرو۔

ڈاکٹرآصف محمود سے متعلق جھوٹے پیغام کی تصویر شئیرکرتے ہوئے اجے بھارتی نامی صارف نے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے شخص نے کسی طرح یوایس سی آئی آر ایف میں وائس چیئر کی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور اب بھارت کو لیکچر دے رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain