تازہ تر ین

دنیا کی معمر ترین فاختہ

امریکا میں ایک پالتو فاختہ نے دنیا کی معمر ترین زندہ فاختہ کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ گئینیز ورلڈ ریکارڈز نے فاختہ کو یہ ٹائٹل 44 سال اور 72 دن کی عمر پر دیا۔

 

گئینیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا تھا کہ چیسٹرفیلڈ کے رہائشی ڈیوائن اورینڈر کی پالتو فاختہ شوگر نے یہ ٹائٹل جرمن فاختہ میتھوسیلا سے 15 سال کی عمر کے فرق سے حاصل کیا۔

ان پالتو نسل کی فاختاؤں کی متوقع عمر 20 برس تک ہوتی ہے۔

 

77 سالہ ڈیوائن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ شوگر سے پہلے اس کے والدین بھی ان کے پالتو تھے۔

انہوں نے بتایا شوگر کا پسندیدی مشغلہ ان کے ساتھ سوفے پر بیٹھ کر ان کے ساتھ ٹی وی دیکھنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain