تازہ تر ین

نئی صورتحال؛ ہرمز سے جن جہازوں کو ایران گزرنے دے گا، ان کو امریکہ روکے گا

(ویب ڈیسک) سی این این نے آج اتوار کی شام امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کہتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ  امریکہ کو ایران سے بات چیت کے دوران “ہمیں ضرورت کے مطابق ہر نکتہ” ملا۔ لیکن وہ بالآخر اس وقت ناکام ہو گئے جب ایران اپنے جوہری عزائم ترک کرنے کا عہد نہیں کر سکا، صدر ن ٹرمپ نے فاکس نیوز کے “سنڈے مارننگ فیوچرز ود ماریا بارٹیرومو” پر ایک انٹرویو کے دوران یہ باتیں کہیں۔  اس کے بعد نئی صورتحال یہ سامنے آ رہی ہے کہ آبنائے ہرمز سے جن بحری جہازوں کو ایران گزرنے کی اجازت دے دے گا، ان کو آگے آ کر امریکہ روک لے گا،  فوکس نیوز کی خبر کے مطابق ٹرمپ نے ناکہ بندی کروانے کی تصدیق کر دی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز امریکہ اور ایران اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو “بہت دوستانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو مذاکرات کے دوران “ہمیں ضرورت کے مطابق ہر نکتہ ملا”۔

 

انہوں نے کہا کہ “آخر تک یہ بہت دوستانہ رہا، اور ہمیں ہر وہ نکتہ مل گیا جس کی ہمیں ضرورت تھی سوائے اس حقیقت کے کہ وہ اپنے جوہری عزائم کو ترک کرنے سے انکاری ہیں۔”

 

“اور سچ کہوں تو، میرے نزدیک یہ اب تک کا سب سے اہم نکتہ تھا،”  صدر ٹرمپ نے مزید کہا۔

 

فوکس نیوز  کی ہوسٹ سے انٹرویو میں نرم ٹون میں کہی اچھی باتوں کے ساتھ ہی صدر ٹڑمپ نے اپنی ملکیتی سوشل پلیت فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بار پھر   ایران کو حملوں کی دھمکی دی، اور  آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان بھی کر دیا۔
ٹرمپ نے  امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا حکم، تو دیا لیکن مذاکرات کی شاندار میزبانی کرنے پر پاکستانی قیادت کی تعریف بھی کی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے سخت فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی پر انہوں نے پاکستانی قیادت کی تعریف کی اور ایران کے جوہری پروگرام کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے نئے بیانات میں کہا ہے کہ اگرچہ ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں کئی نکات پر اتفاق ہوا، تاہم سب سے اہم مسئلے یعنی جوہری پروگرام پر کوئی اتفاق پیدا نہیں ہوسکا ۔

 

ٹرمپ نے ایران پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا اور سمندر میں بارودی سرنگوں کی موجودگی کا جواز دے کر عالمی تجارت کو یرغمال بنا رہا ہے۔

 

صدر ٹرمپ نے کہا، کوئی بھی جہاز رانی کمپنی ایسے خطرات مول لینے کے لیے تیار نہیں ہوگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والے تمام جہازوں کی ناکہ بندی شروع کرے گی اور جو جہاز ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ایران کی جانب سے عائد کیے گئے مبینہ غیر قانونی ٹول ٹیکس اور بحری راستوں پر پیدا کردہ خطرات کا خاتمہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں نے امریکی بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں ایسے تمام جہازوں کو روک کر تلاشی لے جو ایران کو ٹول ادا کرتے ہیں،  آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا جائے گا۔

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس ناکہ بندی میں دیگر ممالک بھی امریکہ کا ساتھ دیں گے اور ایران کو اس مبینہ غیر قانونی اقدام سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر ایران کی جانب سے امریکی یا کسی دوسرے ملک کے جہازوں پر فائرنگ کی گئی تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔

 

دوسرے بیان میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے انہیں اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ دی۔

امریکی صدر نے اسلام آباد میں ہونے والے ایران-امریکہ مذاکرات کے انعقاد پر پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے ایک بڑی جنگ کو روکا گیا۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو غیر معمولی رہنما قرار دیا۔

 

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹم اور قیادت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے، جو محض ان کے جوہری عزائم کا نتیجہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ امریکی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور مناسب وقت آنے پر باقی ماندہ ایران کا بھی خاتمہ کر دیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain