تازہ تر ین

جلنے کے بعد بھی کام جاری رکھا،شلپا شیٹی کا جذبہ سب کو حیران کر گیا

(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک مشکل واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں شوٹنگ کے دوران جلنے کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے تھی۔

 

حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران میری کمر ایچ ایم آئی لائٹ سے جل گئی تھی، اس وقت مجھے فوری طور پر احساس نہیں ہوا، تاہم کچھ دیر بعد جلن شروع ہوئی تو چوٹ کا اندازہ ہوا۔

 

شلپا شیٹی نے کہا کہ سین کے مطابق مجھے فریم سے باہر نکلنا تھا اور پیچھے موجود لائٹ سے میری کمر ٹکرا کر جل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ عام طور پر جلنے کی شدت کا احساس فوری نہیں ہوتا بلکہ بعد میں ہوتا ہے۔

 

اداکارہ نے بتایا کہ چوٹ کے باوجود میں اگلے دن بھی شوٹنگ کے لیے پہنچ گئی، تاہم زخم کی وجہ سے لباس پہننے میں دشواری پیش آئی، میں نے لباس کو زِپ کے بجائے سامنے سے پہن کر دھاگوں سے سلوا لیا تاکہ تکلیف کم ہو۔

 

شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اپنے کام سے مخلص رہی ہوں اور نہیں چاہتی تھی کہ میری وجہ سے پروڈکشن کو کسی قسم کا نقصان ہو، اسی لیے مشکل کے باوجود کام جاری رکھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain