ہنگومیں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کردی گئی،گولیاں لگنے سے ایک اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔
ہنگو کےعلاقےچھپری وزیران میں انسداد پولیو ٹیم پرفائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں ملزمان نے سیکورٹی پرتعینات پولیس وین کو نشانہ بنایا،گولیاں لگنے سے ایک اہلکار شہید،4 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق شہید اہلکار اسرار الحق کا تعلق شانگلہ سے ہے،شہید اہلکار پی ٹی سی مین انٹرمیڈیٹ کورس کر رہا تھا۔






































