تازہ تر ین

والدین گھربیٹھے ب فارم بنوا سکیں گے، نادرا نے نئے ضابطے بنا دیئے

والدین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی ب فارم بنواسکیں گے،نادرا نے ب فارم کیلئے نئے ضابطے بنا دیئے۔

نادرا ضوابط کےمطابق پیدائش سے تین سال کی عمر کےبچےکیلئےتصویرکی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمر جیسے ہی تین سال سے بڑھتی ہےتو ب فارم بنانے کیلئے تصویرکو لازمی قراردیدیا گیا ہے۔

دس سال سےاٹھارہ سال کی عمرتک پہنچنے سےقبل ب فارم کیلئے تصویر،فنگر پرنٹس اور آئرس یعنی نادرا کےآئی بائیومیٹرک تصدیقی نظام سے تصدیق کرانا لازم ہے۔

والدین کےمطابق تعلیمی ادارےامتحانات کیلئے ب فارم طلب کرتےہیں،والدین نادرا سنٹروزٹ کرنے کیساتھ ساتھ موبائل ایپ پاک آئی ڈی کےذریعےگھربیٹھے بھی ب فارم بنواسکتے ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain