تازہ تر ین

روز کسی ایسے صدر کی ٹوئٹ نہیں پڑھ سکتے جس نے جنگ کے اعلانات کررکھے ہوں، برازیلین صدر کی ٹرمپ پر تنقید

برازیل کے صدر لُولا ڈی سلوا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر روز  ایسا ٹوئٹ پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس میں دنیا کو دھمکیاں دی گئی ہوں اور جنگ کے اعلانات کر رکھے ہوں۔

 اسپین کے شہر بارسلونا میں دنیا کے ترقی پسند رہنماؤں کی کانفرنس سے خطاب میں صدر لُولا ڈی سلوا  نےکہا کہ ایران جنگ روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ ارکان کو اپنے رویّے میں تبدیلی لانا پڑے گی۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صبح جاگ کر اور ہر رات سونے سے پہلے کسی صدر کا یہ ٹوئٹ پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس میں اس نے دنیا کو دھمکیاں دے رکھی ہوں اور جنگ کے اعلانات کر رکھے ہوں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain