پی ایس ایل فائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا، پی سی بی نے شائقین کی انٹری کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہدایت نامے کے مطابق فائنل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں شناختی کارڈ، فزیکل یا ڈیجیٹل ٹکٹ ساتھ لانا ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں پاکستان اور پی ایس ایل ٹیموں کے پرچم لانے کی اجازت ہے،ائیر پوڈز، ہیڈز فری اور پاور بینک کو لانے پر پابندی ہے، کسی قسم کی بوتل، کیمرا اور باہر کا کھانا لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں سیاسی اور مذہبی بینرز لانے پر بھی پابندی ہو گی۔




































