Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • پنجاب ‘ دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی
    • جعلی، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس و بلیک لسٹڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون
    • لاہور، آٹے کی قیمت میں20 روپے فی پیک اضافہ ، شہری پریشان
    • ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ
    • صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری
    • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
    • پنجاب حکومت کی سی ڈی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹوونگ قائم کرنیکا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے نو منتخب وزیراعلیٰ اداکار جوزف وجے اور اداکارہ تریشا کرشنن کی تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن اتوار کو اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی بطور وزیرِ اعلیٰ تامل ناڈو حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد خبروں کی زینت بنی رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تقریب میں تھلاپتی جوزف وجے کے والدین کے ساتھ موجود تھیں۔ فلمی سپراسٹار سے سیاستدان بننے والے وجے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بن گئے پیر کو تریشا نے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کی، تاہم سب سے زیادہ توجہ اس کے کیپشن نے حاصل کی۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، محبت ہمیشہ گرج دار اور اس کی گونج زیادہ ہوتی ہے۔ اس جملے نے فوراً ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے وجے کے ساتھ ان کے تعلقات کی افواہوں کے تناظر میں چہ مگوئیاں شروع کر دیں۔ اداکار کی بطور وزیر اعلیٰ حلف برداری: 43 سالہ تریشا جو بہت زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں، اپنی والدہ اوما کرشنن کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئیں، جب وجے نے حلف لینے کے بعد عوام سے خطاب کیا تو تریشا انہیں تامل ناڈو کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے دیکھ کر جذباتی ہو گئیں، وہ تالیاں بجنے کے دوران آنسوؤں کے ساتھ مسکراتی دکھائی دیں۔ بھارت: سپراسٹار سے سیاستدان بننے والے وجےکی پارٹی کی اپنے پہلے ہی الیکشن میں بلاک بسٹرکامیابی سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں تریشا، وجے کی والدہ شوبھا کو گرمجوشی سے گلے لگا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ وجے اور تریشا کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اگرچہ دونوں کے ماضی میں بھی تعلقات کی افواہیں زیر گردش رہی ہیں، 2025 میں وجے کی اہلیہ سنگیتا کی جانب سے 26 سالہ شادی ختم کرنے اور ایک اداکارہ کے ساتھ شوہر کے مبینہ تعلقات کا الزام لگانے کے بعد قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ سنگیتا اور ان کے دو بچے اتوار کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ بھارت: تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ وجے نے شراب پر پابندی لگادی، 700 سے زائد دکانیں بند طلاق کی خبروں کے چند دن بعد وجے اور تریشا کو چنئی میں ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تریشا وجے کی رہائش گاہ پر بھی اس دن موجود تھیں جب انتخابات کے نتائج آرہے تھے یاد رہے کہ یہ تریشا کی سالگرہ کا بھی دن تھا۔

    By Khabrain Newsمئی 12, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال عازمینِ حج کی سہولت کے لیے متعدد نئی سہولیات متعارف کرائی ہیں جن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال سرفہرست ہے۔ عازمین کے لیے اردو سمیت 11 زبانوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق حج سیزن کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیرونی صحنوں میں خصوصی کیبنز کا اہتمام کیا جاتا تھا جہاں موجود اہلکار عازمین کی شکایات نوٹ کرکے انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

    وزارت نے اس مسئلے کے حل کے لیے سال رواں اردو سمیت 11 اہم زبانوں میں براہ راست رابطے کے لیے یونیفائیڈ نمبر 1966 کی سہولت فراہم کی ہے۔

    جاری کیے جانے والے یونیفائیڈ نمبر کے ذریعے عازمین براہ راست رابطہ کرکے اپنی دشواری، شکایات یا کسی بھی قسم کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

    وزارت کے مطابق یونیفائیڈ نمبر پر شکایات سینٹر کی سہولت ساتوں دن 24 گھنٹے کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہے۔

    وزارت کی جانب سے اس ضمن میں اعلٰی تربیت یافتہ اہلکاروں کو شکایات سینٹر میں تعینات کیا گیا ہے جو بہترین انداز میں عازمینِ کا مسئلہ سن کر انہیں فوری طور پر متعلقہ ادارے یا سینٹر تک پہنچاتے ہیں جہاں موجود ٹیمیں فورا مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    سعودی عرب: مقامی عازمینِ حج کے لئے اہم خبر

    وزارت کے مطابق عازمین کو جس رابطے کے حوالے سے زبان کی جو رکاوٹ کا سامنا تھا اسے دور کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں معیاری خدمات فراہم کی جائیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.