Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق
    • اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی
    • عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات
    • اکستان نے ایشین بال اینڈ ڈیک ہاکی چیمپئن شپ 2026 جیت لی
    • برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان
    • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
    • کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن 6 ون ڈے سنچریاں اسکور
    • ایران دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنے گا، بحیرۂ عرب امریکی موجودگی سے پاک ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای
    • نئی دہلی میں 6 ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
    • یو اے ای میں پروازیں متاثر، کینیڈین ایئرلائن نے دبئی سروس معطل کردی
    • 3. پاکستانی اوپنر معاذ صداقت کی انٹرنیشنل لیگ سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن
    • اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا، کراچی کا شہری زیرِحراست
    • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی پر غور شروع کردیا

    By Khabrain Newsمئی 21, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی پر غور شروع کردیا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے فوری عملدرآمد کے لیے اہم قرارداد پیش کردی۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کے لیے قرارداد پارلیمنٹیرنز کے سامنے رکھ دی، اکثر پارلیمنٹیرنز نے قرارداد کی حمایت کی ، بانی چئیرمین عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کو مرکزی ترجیح قرار دے دیا گیا، قرارداد میں بانی چئیرمین  کی صحت، سکیورٹی اور ذاتی معالج تک رسائی کا مطالبہ بھی پیش کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پارلیمان، عدالتوں اور عوامی فورمز پر بھرپور آواز اٹھانے کے لیے بھی قرارداد میں شق موجود ہے، قرارداد میں مہنگائی، بے روزگاری اور انسانی حقوق کے مسائل اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔

    فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائلز کے خلاف قانونی و آئینی اقدامات پر بھی مشورہ دیا گیا۔ پارلیمانی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیا ٹاکس، پریس کانفرنسز اور عوامی رابطہ مہم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

    فلور اسٹریٹیجی، واک آؤٹس اور ووٹنگ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین کے لیے پارٹی ڈسپلن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔ قرارداد کے مطابق پارٹی پالیسی سے انحراف پر کارروائی کی جائے گی، قرارداد کی منظوری کے بعد فوری نافذ العمل ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

    اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

     

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چھ گھنٹے سے زائد وقت تک کے لیے منعقد ہوا۔ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی نے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دے دیا۔

     

    پارلیمانی پارٹی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔

    پارلیمانی پارٹی میں قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دیتے ہیں، محمود خان اچکزئی جو فیصلہ کریں گے پارلیمانی پارٹی کو قبول ہوگا۔

    پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بھوک اور افلاس کی حالات پر ہم نے اجلاس میں بات کی، پارلیمنٹیرنز نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تحریک چلائیں گے، پر امن رہیں گے، کسی کو گالی نہیں دے گے، ملک میں آئین کے جو پرخچے اڑائے گئے ہیں ہمیں دکھ ہوتا ہے، وہ پارٹیاں جن کو کہا جا رہا تھا کہ جمہوریت کی بقا کے لئے کام کر رہی ہیں ان کے پر کاٹے گئے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے آئین کا دفاع کرنا ہے، اس سلسلے میں تفصیلی بات ہوئی۔

    چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آٹھ گھنٹے جاری رہا، سب نے ملک میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا، سب سے اہم بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے ان کو سہولیات میسر نہیں ہیں اس پر جائزہ لیا گیا، بانی چئیرمین کے ساتھ جو رویہ برقرار رکھا گیا ہے وہ غیر آئینی بھی ہے اور غیر انسانی بھی۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کو کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، بانی چئیرمین اور پاکستان کی عوام ایک جان ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے، فی الفور ان کے کیسز لگائے جائیں اور اس پر فیصلہ کیا جائے، محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جو فیصلے لیے جائیں وہ ہمیں منظور ہیں، پارلیمانی پارٹی نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ ہمیں مائنس بانی منظور نہیں، ہر اُس کوشش کی بھرپور مذمت کی جائے گی جس میں مائنس عمران ہو گا، کل ہمارا احتجاج ہوگا اور اس میں پاکستان کےعوام بھرپور شرکت کریں گے۔

    انہوں ںے کہا کہ میرے نوٹس میں لایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ہٹانے کے لیے کانسٹیٹوشن کورٹ میں پیٹیشن دائر کی ہے، یہ ایک سازش کی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، وزیراعلی کون ہوتا ہے اس کی اجازت صرف بانی چئیرمین دیتے ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی کی مرضی سے بنے ہیں، یہ فیصلہ ریورس نہیں ہو سکتا، اس حوالے سے علی امین نے بھی وضاحت دے دی ہے، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مذاکرات کا فیصلہ کرنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے،عوام کو اوپر اتنا بوجھ ڈالا جا رہا ہے کہ ملک نہیں چل پا رہا، مذاکرات کا مقصد ملک کو ٹریک پر لانا ہے، پاکستان میں آئین کی سپریمیسی ہونی چاہیے، ہمارے سیاسی قیدی سارے کے سارے بے گناہ ہیں، ان کو رہا کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں آپ اختلاف رائے نہیں رکھ سکتے؟ یہاں تو آدمی بات بھی نہیں کرسکتا، اگر اس ملک کو چلانا ہے تو ضروری کے کہ بات چیت ہو ، یہ حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، وزیراعظم اپوزیشن چمبر کے چمبر میں آ جائیں، کیا ملک کو بحران سے نکالنا وزیراعظم کی ذمہ داری نہیں ہے؟ ہم ملک مذاکرات چاہتے ہیں مگر عزت کے ساتھ۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.