(آئی این پی) اسرائیلی فوج نے حماس کے مسلح ونگ، قسام بریگیڈ غزہ کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد الیزوری، جسے ”ابوالہیثم” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ محمد الیزوری اور قسام بریگیڈز کے ایک انجینئر حذیفہ ابو معمر المواسی کے علاقے میں چہل قدمی کرتے ہوئے اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوگئے۔ اگرچہ الیزوریی کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ہے، کیونکہ جسم کے ٹکڑے ہوگئے تھے اور چہرہ بھی مسخ تھا۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ الیزوریی کے ساتھ اچانک رابطہ منقطع ہوا جس کی وجہ سے ان کے قریبی ساتھیوں نے انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کی اور واضح ہوا کہ انہیں ٹارگٹ کیا گیا ہے اور وہ اسرائیلی حملوں کے متاثرین میں شامل ہیں۔ دو ذرائع کے مطابق الیزوری نے خان یونس بریگیڈ کی ذمہ داری بریگیڈ کے رہنماں عزالدین الحداد اور محمد عودہ کے قتل کے فوراً بعد سنبھالی، جنہیں مئی میں شہید کر دیا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزی بیشن اینڈ کانفرنسز پاکستان کی نمایاں طبی نمائش اور کانفرنس
- پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل 20نومبر تک جاری رہے گا
- پاکستانی نژاد ذیشان حامد کینیڈا کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر
- ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی، سڈنی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ
- ادویات کی خریداری میں 4 ارب 22 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں
- ‘ 6 ہزار سے زائد سرپلس ملازمین کو دیگر محکموں میں کھپانے کا عمل مکمل نہیں ہوسکا
- محکمہ اوقاف پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبادلے و ایڈجسٹمنٹ
- لاہور ہائیکورٹ ‘ تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلباء کو نکالنے سے روکتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی
- وزیر داخلہ سندھ کا میئرکراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ
- گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ، استور مارخور کا پرمٹ3 لاکھ56 ہزار ڈالر میں نیلام
- اسرائیلی فوج نے لبنان کی علی الطاہر پہاڑی پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
- SIFC کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی ترقی کے نئے دورکا آغاز ڈیجیٹل ٹکٹنگ حب متعارف کرادیاگیا
- محکمہ صحت میں بڑے افسران کی بڑی کرپشن، پرکشش سیٹوں پر جونیئر افسران تعینات
- پاکستان ‘ تاجکستان کے درمیان تجارتی و زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ٹیلر سوئفٹ رکھ دیا
- جنگ ستمبر 1965ئ’ دشمن کے دانت کھٹے کرنیوالے عظیم شہدا کو قوم کا سلام
- وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- نادرا کا حساس ڈیٹا چوری میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 2 ملزمان گرفتا
- فرانس میں جیفری ایپسٹین کیس کی تحقیقات خواتین کو بھرتی کرنے والے مزید ممکنہ افراد کے نام حاصل کرلئے گئے
- حکومت پی پی کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب
