Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کوہاٹ دھماکے پر اختیار ولی خان کا وزیراعلیٰ کے پی سے استعفے کا مطالبہ
    • بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی رہائش گاہ میں مبینہ 2نقاب پوشوں کی گھسنے کی کوشش
    • اسکولوں میں تدریس کے دوران اساتذہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی
    • چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس
    • جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آنیوالے ایرانی وفدپر سخت پابندیاں عائد
    • ایم کیو ایم پاکستان کا 20 ستمبر کو کراچی میں قومی مارچ کا اعلان
    • بھارتی ریاست مغربی بنگال میں کالج کی مسلمان وائس پرنسپل کو گھنٹوں محصور رکھ کر زبردستی استعفیٰ لے لیا گیا
    • مسائل حل پائیدار امن کیلئے مزاکرات سفارکاری ہی واحد راستہ اسحاق ڈار
    • حریم فاروق اور فیصل قریشی کی فلم مینگو جٹ کا ٹریلر جاری
    • سنگاپور2026 بہترین ایئرلائنبن گئی
    • سود کی تمام صورتیں اہلِ ایمان کیلئے حرام ہیں:ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
    • پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے ہیں، حکومت نے حالات پیدا کیے تو سب اکٹھے ہوسکتے ہیں: لیاقت بلوچ
    • رواں مالی سال 2026-27 کے 2 ماہ کے دوران پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبو ں میں بہتری کے نمایاں رجحانات
    • میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وی سی عہدے کا چارج سنبھال لیا
    • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار حصص میں تیزی
    • نیویارک کے علاقے بروکلین میں نوجوان کشمیری امریکن ارمان عزیز انتقال کر گئے
    • پنجاب میں پانچویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی کی تیاریاں جاری
    • ادویات کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے طریقہ کار عوام کے سامنے رکھ دیا
    • غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی مہم جاری
    • پٹرول ڈیلرز کے بعد تیل کمپنیوں کا بھی مارجن بڑھانے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین’ اہلخانہ کی ملاقات

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر آصف ندیم کی پروموشن کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ غازی کانسٹیبل محمد شاہد کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ سب انسپکٹر سرفراز نواز کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کی گئیں۔ سینٹری ورکر رفاقت مسیح کی ریٹائرمنٹ سے متعلق درخواست پر اے جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ سب انسپکٹر جاوید اقبال کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔ علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی مزید موثر بنائی گئی جبکہ اہم شاہراہوں، عبادت گاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف پولیس کی موثر پٹرولنگ اور نگرانی کو بھی یقینی بنایا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈی پی اوز اور فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر نماز جمعہ کے بعد پولیس افسران نے مختلف مساجد میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور حل کے لیے ضروری اقدامات کیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کوہاٹ دھماکے پر اختیار ولی خان کا وزیراعلیٰ کے پی سے استعفے کا مطالبہ

      بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی رہائش گاہ میں مبینہ 2نقاب پوشوں کی گھسنے کی کوشش

      اسکولوں میں تدریس کے دوران اساتذہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.