لاہور(خبریںڈیجیٹل)حریم فاروق اور فیصل قریشی کی فلم مینگو جٹ کا ٹریلر جاری پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک اور نئی فلم نے انٹری دے دی۔ حریم فاروق اور فیصل قریشی کی فلم مینگو جٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کے ٹریلر لانچنگ تقریب میں شوبز شخصیات نے شرکت کی، اس دوران فلم کی کاسٹ نے مداحوں کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔حریم فاروق کی پروڈیوس کردہ اس پنجابی ایکشن کامیڈی فلم کی نمایاں کاسٹ میں فیصل قریشی، حریم فاروق، شمعون عباسی، قیصر پیا، ہنی البیلا،علی محمد،نواز انجم،حسن مراد اور عائشہ جہانزیب شامل ہیں,مینگو جٹکا ٹریلر گلبرگ کے ایک سینمامیں جاری کیاگیا،اس موقع پرفلم کی پروڈیوسرحریم فاروق،اداکارقیصرپیا،ہنی البیلا،ندیم مانڈوی والا،راشدخواجہ،فلم سازصفدرملک،معروف ڈائریکٹرشہزاد رفیق،اسلم حسن،رابعہ حسن اورشوبزکے نمایاں افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
