دلاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون ‘موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں سجاول سے 3لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون’مصطفی آباد میں خورشید سے 3 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹائون میں فرخ سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں نجم الحسن سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شیرا کوٹ اور شمالی چھائونی سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا ہنجروال اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
