لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب فرانزک سائنس
اتھارٹی بورڈ ممبران کی فیس کی منظوری دے دی ،کابینہ نےPFSA بورڈ ممبران کی میٹنگ فیس کی منظوری دے دی۔ ٹیکنیکل و پرائیویٹ ممبران کیلئے فی میٹنگ 60 ہزار روپے مقرر، ایکس آفیشیو ممبران کیلئے فی میٹنگ 40 ہزار روپے مقرر، تمام ادائیگیاں ٹیکس سمیت ہوں گی، اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ نے سمری کی منظوری دے کر کابینہ کو بھجوا دیا۔ پنجاب کابینہ نے PFSA بورڈ کی سفارشات منظور کرلیں، فیصلے کا اطلاق 22 اپریل 2026 کی میٹنگ کی بنیاد پر ہوگا۔ محکمہ خزانہ نے اخراجات موجودہ بجٹ سے پورے کرنے کی شرط عائد کر دی۔ اضافی فنڈز نہیں مانگے جائیں گے، نوٹیفکیشن میں واضح PFSA اور PAFDA کو برابر ادارے قرار دے دیا گیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی سمری پر کابینہ کی حتمی منظوری دیتے ہوئے فرانزک سروسز کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
