لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز،ڈپلومہ
ان کامرس،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریش۔ڈپلومہ ان سپیشل ایجوکیشن پہلے سالانہ امتحان 2026 کے رزلٹ کی اشاعت کر دی ہے۔ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز میں 21929 طلبا وطالبات نے شرکت کی 15532 کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 70.82 فی صد رہا اسی طرح ڈپلومہ ان کامرس میں 8900 طلبہ شامل ہوے جسمیں سے 6410 پاس ہوے اور رزلٹ کا تناسب 72.02 فی صد رہا۔رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے مزید معلومات کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان کے نجف علی نے96فی صد نمبر لیکر صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بھکر کے محمد عمار خان نے 95.94 فی صد نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی براے خواتین سرگودھا کی آرزو شاہد بھٹی نے 95.94 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ڈپلومہ ان کامرس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایمان فاطمہ نے 1195/1300 نمبر لیکر پہلی ،کنکوڈیا کالج الہ آباد کے سید حسین رضوان نے 1188/1300 لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس منکیرہ کی مصباح پروین نے 1174/1300 نمبر لیکر پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی چیرمین فنی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر فیصل محمود نے بٹن پریس کر کے رزلٹ کی باقاعدہ اشاعت کا اعلان کیا ۔سیکرٹری بورڈ چوہدری محمد حفیظ،کنٹرولر امتحانات ملک عرفان قاسم ۔ڈپٹی سیکرٹری حفیظ الرحمن ۔سسٹم اینالسٹ سیدہ فاطمہ اقبال،آڈٹ آفیسر چوہدری محمد عباس گجر ۔سینیر ریسرچ آفیسر شہزاد جاوید اور دوسرے افسران و ملازمین موجود تھے۔ چیرمین ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ بالخصوص مشرق وسطی کے ممالک میں پنجاب ٹیکنیکل بورڈ کے فارغ التحصیل ڈپلومہ ہولڈرز ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھر پور حصہ ڈالتے ہیں ۔ہم نے اسسمنٹ کے نظام کو مزید بہتر سے بہتر بنانا ہے تا کہ ہماری افرادی قوت کو انڈیا،بنگلہ دیش ،نیپال اور دوسرے ۔ممالک کے مقابلے میں ملازمت کے حصول میں ترجیح ملے۔چیرمین بورڈ نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور امتحانی برانچوں اور کمپیوٹر سیکشن کے سٹاف کو مختصر مدت میں صاف شفاف رزلٹ کی تیاری اور اشاعت پر شاباش دی
بریکنگ نیوز
- نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
- لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
- اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
- اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
- سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
- لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
- سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
- نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
- پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
- آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
- برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
- پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
- لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
- PTI رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا، اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ
- حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، مقررین
- سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل فضل احمد فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید
- نیپالاہور کے وفد کا آئی ٹی سروسز کمپنی کا دورہ Devsinc
- لگتا ہے میئر کراچی کی سیٹنگ اپ سیٹ ہونے والی ہے :فاروق ستار
