لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ریلوے سٹیشن سے کامونکی، مریدکے اور شرقپور شریف تک مخصوص ٹرانسپورٹ روٹس سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان روٹس پر ہائی آکوپینسی وہیکلز (HOVs) چلانے کے لیے مقرر کردہ شرائط قانون کے مطابق ہیں، کاروبار کو ریگولیٹ کرنا بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے شاہین ٹریول سروس وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا، درخواست گزاروں نے 2 جنوری 2006 اور 20 مارچ 2010 کے نوٹیفکیشنز اور 7 اپریل 2021 کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس کے ذریعے مذکورہ روٹس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ آئین کا آرٹیکل 18شہریوں کو جائز تجارت اور کاروبار کا حق دیتا ہے، تاہم یہ حق غیر مشروط نہیں، ریاست کو لائسنسنگ، روٹ پرمٹ اور ٹرانسپورٹ سروسز کو عوامی مفاد میں منظم کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ مخصوص معیار کی گاڑیوں کو مخصوص روٹس پر چلانے کی شرط عائد کرنا کاروبار کے بنیادی حق سے انکار نہیں بلکہ کاروباری سرگرمی کو قانون کے مطابق ریگولیٹ کرنا ہے۔45-A کے تحت لاہور ریلوے سٹیشن سے کامونکی، مریدکے اور شرقپور شریف تک روٹس کو مخصوص قرار دیا، ان روٹس پر مقررہ معیار پر پورا اترنے والی ہائی آکوپینسی وہیکلز چلانے کی اجازت دی گئی۔درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ جنوری 2019 سے مذکورہ روٹس پر ٹرانسپورٹ سروس فعال نہیں، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ حکومت کی پالیسی سے ان کے کاروبار اور آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
- لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
- اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
- اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
- سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
- لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
- سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
- نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
- پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
- آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
- برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
- پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
- لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
- PTI رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا، اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ
- حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، مقررین
- سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل فضل احمد فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید
- نیپالاہور کے وفد کا آئی ٹی سروسز کمپنی کا دورہ Devsinc
- لگتا ہے میئر کراچی کی سیٹنگ اپ سیٹ ہونے والی ہے :فاروق ستار
