( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست این اے 168میںضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ( اتوار)کے روز ہو گی ۔حلقے میں کل 4 لاکھ 83 ہزار 143 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد اور 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین شامل ہیں۔حلقے میں مجموعی طور پر 292 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 130 مردانہ، 130 زنانہ اور 32 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ضمنی انتخاب کے لیے 307 پریذائیڈنگ افسران جبکہ 941 پولنگ افسران اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹاف کو انتخابی سامان فراہم کر دیا گیاہے جبکہ ووٹرز کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول روم انتخابی عمل کے دوران 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ووٹرز 04299212620،04299212209پر شکایات درج کر اسکتے ہیں۔
