لاہور (خبر نگار) ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب نے اندرون لاہور کے تاریخی ورثے کو غیر قانونی تعمیرات اور مبینہ تجاوزات سے محفوظ رکھنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی شروع کر دی۔ ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب کی براہِ راست ہدایات پر شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، موچی گیٹ اور ملحقہ تاریخی علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا گیا، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں جبکہ مبینہ طور پر ملوث عناصر کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کرا دیئے گئے۔ ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب نے غیر قانونی تعمیرات کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ تاریخی ورثے کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ کارروائی کا دائرہ صرف بیرونی عناصر تک محدود رکھنے کے بجائے محکمہ کے اندر مبینہ غفلت، فرائض سے چشم پوشی یا غیر قانونی تعمیرات میں ممکنہ سہولت کاری کے الزامات کا سامنا کرنے والے افسران و اہلکاروں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب کی ہدایات پر متعدد افسران و فیلڈ اہلکاروں کو معطل کرکے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا پابند کیا گیا ہے جبکہ مبینہ طور پر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ محکمانہ سطح پر ذمہ داری کا تعین بھی ہے۔ ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب کے حکم پر ہونے والے آپریشن کے بعد شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، موچی گیٹ اور دیگر تاریخی علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے عناصر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ والڈ سٹی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ تاریخی عمارات کی اصل حیثیت، تعمیراتی ضوابط اور ورثے کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اندرون لاہور کے بعض علاقوں میں تاریخی عمارات میں مبینہ طور پر غیر مجاز تبدیلیاں، اضافی تعمیرات اور دیگر تعمیراتی سرگرمیاں جاری تھیں۔ ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب نے ان شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور تمام خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایات جاری کیں، جس کے بعد والڈ سٹی کی فیلڈ ٹیموں نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔ ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب نے واضح کیا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کی بنیادی ذمہ داری لاہور کے تاریخی ورثے، قدیم عمارات اور تاریخی علاقوں کا تحفظ ہے اور اس ذمہ داری میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ تاریخی ورثے کو نقصان پہنچانے والی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔ ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب نے مزید دوٹوک انداز میں ہدایت کی ہے کہ اگر والڈ سٹی اتھارٹی کا کوئی افسر، اہلکار یا فیلڈ سٹاف غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پایا گیا، کسی خلاف ورزی میں مبینہ سہولت کاری ثابت ہوئی یا جان بوجھ کر اپنے فرائض سے غفلت برتی تو اس کے خلاف بھی بلاامتیاز محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حالیہ کریک ڈان کو اندرون لاہور میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے نئے مرحلے کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید تاریخی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال اور خلاف ورزیوں کی صورت میں کارروائی کا امکان ہے۔ ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب کی جانب سے اندرون شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے اختیار کیے گئے سخت مقف نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کارروائی صرف غیر قانونی تعمیرات تک محدود نہیں بلکہ مبینہ طور پر غفلت یا سہولت کاری کے مرتکب محکمانہ اہلکار بھی احتساب کے دائرے میں ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے: طاہر اشرفی
- سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- فنڈ کی عدم دستیابی سیاحت کو فروغ دینے کا خواب چکنا چور 91 ترقیاتی سکیمیں نا مکمل
- غزہ جنگ کیخلاف احتجاج آئرلینڈ کے پیزٹے نے اسرائیل کامیچ دکھانے سے انکار کر دیا
- چین کے خلائی سٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
- 100سے زائد ادویہ کی عدم دستیابی مریضوں کو جان بثانے کے لا لے
- خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے غیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید
- خیبر پختونخوا کے 37مراکز صحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
- ساہیوال: جگہ کا تنازع’ مخالفین نے جانورو ں کے باڑے کو آگ لگا دی
- خواتین کے تحفظ کیلئے شہرکی80ہزار پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آرپینک بٹن نصب
- پاکستان میں آئی ٹی اور اے آئی کا شعبہ معیشت کا اہم ستون بننے لگا
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- جی پی ایس سگنلز میں مداخلت، سیالکوٹ کی پرواز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اترتا دکھا دیا
- وفاق نے 2سال میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2ہزار 347ارب روپے فراہم کئے
- مودی کے زیر اثر مقبوضہ کشمیر بے اختیار، ریاستی اداروں پر آر ایس ایس قابض
- تحریک انصاف کی وجہ سے پورا اسلام آباد محاصرے میں رہا:شرجیل میمن
- دہشت گردی اور سیاسی بحران سہیل افریدی حکومت کیخلاف بڑا محاذ کھل گیا تبدیلی کی تیاریاں
- بل گیٹس کا اے آئی کے خطرات سے خبردار ایک ارب موات کا سبب بن سکتی ہے
- بلوچستان کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے: سرفراز بگٹی
