اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ
نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 20 فیصد سے زائد ترقی ہو رہی ہے اور حکومت وزیراعظم کے مقرر کردہ 25 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے حصول پر سنجیدگی سے گامزن ہے، 24 کروڑ ملکی آبادی میں 68 فیصد نوجوان اور ورک فورس کا 50 فیصد خواتین ہیں جن کی بنیاد پر ملک کا ڈیجیٹل سروسز سیکٹر عالمی مارکیٹس میں مسابقت کر رہا ہے اور اب ملکی معیشت روایتی کارگو و شپمنٹس کی بجائے جدید نالج بیسڈ سروسز پر منتقل ہو رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ہواوے گلوبل سروس سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت آئی ٹی ٹیلنٹ دنیا کے کونے کونے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف وفاقی دارالحکومت میں بیٹھ کر ڈھائی ہزار نوجوان انجینئرز مشرق وسطی، افریقا اور لاطینی امریکا سمیت دنیا کی 100 سے زائد بین الاقوامی مارکیٹس کے ٹیلی کام و آئی ٹی نیٹ ورکس چلا رہے ہیں جو دنیا میں پاکستان کا ایک مضبوط اور باوقار تشخص قائم کر رہے ہیں۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت ملک کے اندر ڈیجیٹل انقلاب اور نوجوانوں کی جدید سکلز ٹریننگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اس سلسلے میں 3 لاکھ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے پروگرام کے تحت 200 سے زائد ملکی یونیورسٹیوں میں جدید آئی سی ٹی اکیڈمیاں قائم کی جا چکی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے: طاہر اشرفی
- سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- فنڈ کی عدم دستیابی سیاحت کو فروغ دینے کا خواب چکنا چور 91 ترقیاتی سکیمیں نا مکمل
- غزہ جنگ کیخلاف احتجاج آئرلینڈ کے پیزٹے نے اسرائیل کامیچ دکھانے سے انکار کر دیا
- چین کے خلائی سٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
- 100سے زائد ادویہ کی عدم دستیابی مریضوں کو جان بثانے کے لا لے
- خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے غیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید
- خیبر پختونخوا کے 37مراکز صحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
- ساہیوال: جگہ کا تنازع’ مخالفین نے جانورو ں کے باڑے کو آگ لگا دی
- خواتین کے تحفظ کیلئے شہرکی80ہزار پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آرپینک بٹن نصب
- پاکستان میں آئی ٹی اور اے آئی کا شعبہ معیشت کا اہم ستون بننے لگا
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- جی پی ایس سگنلز میں مداخلت، سیالکوٹ کی پرواز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اترتا دکھا دیا
- وفاق نے 2سال میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2ہزار 347ارب روپے فراہم کئے
- مودی کے زیر اثر مقبوضہ کشمیر بے اختیار، ریاستی اداروں پر آر ایس ایس قابض
- تحریک انصاف کی وجہ سے پورا اسلام آباد محاصرے میں رہا:شرجیل میمن
- دہشت گردی اور سیاسی بحران سہیل افریدی حکومت کیخلاف بڑا محاذ کھل گیا تبدیلی کی تیاریاں
- بل گیٹس کا اے آئی کے خطرات سے خبردار ایک ارب موات کا سبب بن سکتی ہے
- بلوچستان کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے: سرفراز بگٹی
