ماسکو(ویب ڈیسک)روس کے مشرقی علاقے آمور میں فوجی طیارہ پرواز کے چند ہی منٹ بعد حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ ٹی یو-95 طیارے کے ساتھ پیش آیا۔ طیارے نے آمور کے علاقے میں اڑان بھری تھی کہ کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی گولہ بارود یا جنگی ہتھیار موجود نہیں تھا تاہم حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔روسی میڈیا کے مطابق ٹی یو-95 سوویت دور میں تیار کیا جانے والا طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا اسٹریٹجک بمبار طیارہ ہے۔یہ طیارہ روسی فضائیہ کے اہم ترین بمبار طیاروں میں شمار ہوتا ہے اور اسے طویل فاصلے کے کروز میزائل لے جانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔روسی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مسجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والوں بھارتی پولیس گرفتار کررہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور، آٹے کی قیمت میں20 روپے فی پیک اضافہ ، شہری پریشان
- ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ
- صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال
- پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری
- ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
- پنجاب حکومت کی سی ڈی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹوونگ قائم کرنیکا فیصلہ
- پی سی بی کا میڈیا رائٹس معاہدہ ختم کرنیکا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست نمٹا دی گئی
- میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبر سلپس جاری
- چھوٹے کاروبار’ ہائوسنگ کیلئے قرضوں کی حد 50لاکھ کرنے کی تجویز
- لاہور ہائیکورٹ، پنڈی انتظامیہ کو تاجروں کا کاروبار بلاجواز بند نہ کرانے اور بندش پر سبسڈی دینے کا حکم
- تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر صوبے بنائے جائیں: علی ظفر
- لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومت پنجاب کی جانب سے 5کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک جاری
- آلودہ ترین شہروں میں لاہور چوتھے نمبر پر رہا
- اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑ گیا کراچی کا شہری زیرحراست
- سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ تیار
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1367 ٹریفک حادثات 714 افراد زخمی 24
- نئی دہلی میں 6ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
- بیانات میں تضاد’عمرقید کے ملزم کو رہا کرنیکا حکم
- رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنکے زیراہتمام ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب
- سرکاری کالجز کو رواں سال الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی
