لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے اب امید نہیں رہی، اگر انہوں نے اپنی اصلاح نہ کی تو پھر کاکروچ باہر آئیں گے تاہم یہ معلوم نہیں کہ ان کی سربراہی کون کرے گا۔انہوں نے لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، ایک دوسرے پر الزامات اور طعنے دینے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا جبکہ جماعتوں کو چاپلوس پیدا کرنا بھی بند کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں بددل ہوتے جارہے ہیں، سیاسی جماعتوں کو عوام کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا، اگر عوام کا فیصلہ نہیں مانا جائے گا تو ملک سانحات سے دوچار ہوتا رہے گا، انہوں نے 40ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تاہم پی ٹی آئی نے ان کی جیت تسلیم نہیں کی، سیاسی جماعتوں کو انتخابی نتائج اور عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ چھوٹے صوبوں کے حامی ہیں تاہم مسائل صرف چھوٹے صوبوں کو حقوق دینے سے نہیں بلکہ نیت درست کرنے سے حل ہوں گے۔ ا
