Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے علی امین گنڈاپور
    • لاہور کے آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 10مسافر زخمی
    • آف لوڈنگ جاری’ مسافروں ‘ ایف آئی اے میں تلخ کلامی کے واقعات بڑھ گئے
    • ایچ ای سی کے نام پر جعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
    • وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر وسیم قاضی کو جامعہ کراچی کا نیا وائس چانسلر مقرر کردیا
    • ملکی نظام فلاپ ہو چکا، 30سال میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں: محمد زبیر
    • سی ٹی ڈی کے 98انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13دہشت گرد گرفتار
    • لاہور ،منشیات فروشی میں ملوثحاضر سروس پولیس کانسٹیبل گرفتار
    • لاہور میں گیس بحران ، ایل پی جی 380 سے 450روپے فی کلو میں فروخت ،شہری پریشان
    • روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے، بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں:اویس لغاری
    • یمن میں ستمبر سے جاری کشیدگی کے باعث تقریباً 79 ہزار بچے بے گھر ہو گئے : اقوام متحدہ
    • عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سر فہرست فضائی معار انتہائی خراب
    • غزہ: جنگ بندی کی خلاف ورزیاں’ اسرائیلی حملے میں 5فلسطینی شہید
    • لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 26روز کے دوران 1289مقدمات نمٹا دیئے گئے
    • پنجاب یونیورسٹی میں ہیومن سینٹرڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کا افتتاح 7اکتوبر کو ہوگا
    • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف ترمیمی درخواست دوبارہ دائر
    • لاہور ہائیکورٹ:پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر کل سے سماعت کرینگے
    • مانگامنڈی شیخاں والا قبرستان جانیوالی سڑک کی زبوں حالی’ پختہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ
    • پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی، چیئرمین سپارکو
    • ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیاں’ شکایات کا نوٹس، تحقیقات کا حکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نالہ لئی گنج منڈی سیوریج لائن کی تعمیر و بحالی کا کامسست روی کاشکار

    By Khabrain Newsاکتوبر 4, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(عرفان طاہر چوہان )واسا راولپنڈی کے افسران اور اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت اور نااہلی کے باعث نالہ لئی گنج منڈی سیوریج لائن کی  تعمیر و بحالی کا کام گزشتہ ایک سال سے سست روی کا شکار ہونے کے باعث شہریوں، تاجروں، مزدوروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے وبال جان بن گیا۔ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کیے جانے کے باوجود منصوبہ تاحال مکمل نہ ہو سکا، جگہ جگہ سڑکیں کھودی گئی ہیں، گہرے گڑھے اور مٹی و بجری کے ڈھیر موجود ہیں جبکہ شہریوں کے لیے پیدل چلنے کا راستہ بھی دشوار ہو چکا ہے۔ خبریں سروے کے دوران شہریوں اور تاجروں کی کثیر تعداد نے کہا ہے کہ ٹھیکیدار کئی کئی روز تک موقع پر آتا ہی نہیں جبکہ متعلقہ افسران بھی فیلڈ میں کام کی نگرانی کرتے دکھائی نہیں دیتے اور زیادہ تر دفتروں تک محدود رہتے ہیں، جس کے باعث کروڑوں روپے کے منصوبے کی رفتار انتہائی سست ہے۔ان خیالات کا اظہار شہری محمد اشرف،ساجد احمد، عمران خان،محمد نعیم، عدیل، تابش وغیرہ نے روزنامہ خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گنج منڈی شہر کا اہم تجارتی مرکز ہے جہاں روزانہ ہزاروں شہری اور گاڑیاں آتی جاتی ہیں، مگر سڑک کی کھدائی کے باعث کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔ مال بردار گاڑیوں کو دکانوں تک پہنچنے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور کئی مرتبہ ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔اگر کام کرنا ہے تو اسے مسلسل جاری رکھ کر مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ تاجروں کا نقصان مزید نہ بڑھے۔جگہ جگہ گڑھوں اور مٹی و بجری کے باعث گاڑی خراب ہونے کا خطرہ رہتا ہے، جبکہ موٹر سائیکل سوار کئی مقامات پر موٹر سائیکل سے اتر کر اسے دھکیلنے پر مجبور ہیں۔گزشتہ ایک سال سے سڑک کی صورتحال خراب ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبار متاثر ہو رہا ہے بلکہ دکانوں کے سامنے گرد و غبار بھی جمع رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور کھدائی کی گئی جگہوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کے لیے گزرنا دشوار ہو جاتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیوریج لائن کا کام جلد مکمل کرکے سڑک کو فوری طور پر قابل استعمال بنایا جائے۔شہری اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف،کمشنر راولپنڈی اور واسا حکام سے مطالبہ کیا کہ منصوبے کا فوری معائنہ کرایا جائے، کام کی رفتار تیز کی جائے، ٹھیکیدار کی حاضری اور کارکردگی کی نگرانی کی جائے اور کھودی گئی سڑک کو کام مکمل ہوتے ہی فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ شہریوں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے علی امین گنڈاپور

      30 ستمبر 2026 تک جننگ فیکٹریوں میں32 لاکھ 8 ہزار 402 گانٹھ کپاس آئی پی سی جی اے اعدادو شمار جاری

      حکومت اپوزیشن سے 12 گھنٹے سے زائد مزاکرات ڈیڈ لاک برقرار دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا شیری رحمان لانگ مارچ پر امن ہو گا بیرسٹر گوہر

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.