لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1489 ٹریفک حادثات پر رسپانڈ کیا جن میں 750 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 981 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد( 82 فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 997 ڈرائیوز، 82کم عمر ڈرائیور، 550 مسافر اور 192 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 274 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت332 متاثرین کے ساتھ پہلے’ ملتان 104 حادثات میں 123 متاثرین کے ساتھ دوسر ے’ فیصل آباد 88 حادثات میں 96 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1739 متاثرین میں 1368 مرد اور 371 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 365 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم 885 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 489 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1670 موٹرسائیکلز،89 آٹو رکشے، 141 کاریں، 29 وین، 12مسافر بسیں،47 ٹرک اور66 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
