ساہیوال( نمائندہ خبریں ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل کمپلیکس ساہیوال کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد فیصل احمد،ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو اور جوڈیشل افسران نے معزز چیف جسٹس کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور عدالتی و بار انفراسٹرکچر سے متعلق متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا۔چیف جسٹس نے ساہیوال اور چیچہ وطنی میں عدالتوں اور متعلقہ دفاتر کے لیے ہائبرڈ سولرائزیشن (آف گرڈ) سسٹمز، بار رومز کی سولرائزیشن، خواتین اسٹاف کے لیے کامن روم، چیچہ وطنی میں ڈے کیئر سنٹر، ای لائبریریز، وزیٹیشن روم اور خواتین سائلین کے لیے لٹیگنٹس شیڈ سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ضلعی عدلیہ کے ججز سے ملاقات کی اور زیرِ التوا مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خواتین، بچوں اور سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق مقدمات پر بھی خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کا بنیادی مقصد عام آدمی کو اس کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ہے جبکہ عدالتی انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی اہم ترجیح ہے ۔بعد ازاں چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمیت مقامی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندہ وفود سے ملاقات کی اور بار و بینچ کے درمیان مثالی ورکنگ ریلیشن شپ برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تحصیل بار چیچہ وطنی کے نمائندہ وفد نے خواتین کے لیے علیحدہ بار روم کی تعمیر پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل کمپلیکس ساہیوال کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت یادگاری پودا بھی لگایا۔
بریکنگ نیوز
- فی تولہ سونا4300روپے سستا 4لاکھ 36 ہزار 336روپے کا ہوگیا
- عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی’ امریکی خام تیل کی قیمت 91.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی
- پاکستان کا نظام زمیں بوس نہیں ہوا، اصل مسئلہ کمزور ڈیلیوری سسٹم ہے:انوار الحق کاکڑ
- الزامات کا فیصلہ پراپیگنڈے سے نہیں، شواہد اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے:پاکستان علماء کونسل
- غیرملکی لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ کیس،ڈیانا کا آذربائیجان واپس جانے سے انکار
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیراعلیٰ جی بی امجد حسین کے خط پر فوری ریسپانڈ
- خضدار ،تین افراد کی لاشیں برآمد
- نیٹ فلیکس سیریز سے متاثر ہوکر بینک ڈکیتی کی:برطانوی نژاد شہری
- لاہور ہائیکورٹ،انسداد دہشت گردی ترمیمی قانون2026ء کے خلاف آئینی درخواست دائر
- جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ر ہےگا۔ پاکستان
- بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے علی امین گنڈاپور
- لاہور کے آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 10مسافر زخمی
- آف لوڈنگ جاری’ مسافروں ‘ ایف آئی اے میں تلخ کلامی کے واقعات بڑھ گئے
- ایچ ای سی کے نام پر جعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
- وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر وسیم قاضی کو جامعہ کراچی کا نیا وائس چانسلر مقرر کردیا
- ملکی نظام فلاپ ہو چکا، 30سال میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں: محمد زبیر
- سی ٹی ڈی کے 98انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13دہشت گرد گرفتار
- لاہور ،منشیات فروشی میں ملوثحاضر سروس پولیس کانسٹیبل گرفتار
- لاہور میں گیس بحران ، ایل پی جی 380 سے 450روپے فی کلو میں فروخت ،شہری پریشان
- روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے، بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں:اویس لغاری
