بلاول بھٹوکراچی (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ ملتوی کر کے وفاق کے ساتھ دہشت گردی کے معاملے پر بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ حکومت نے کے پی میں گورنر راج کا ذہن بنالیا تھا مگر پیپلزپارٹی نے معاملے کا سیاسی حل نکالنے پر زور دیا۔کراچی میں گریٹر کراچی سیوریج پلان کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں آج کل بہت کچھ ہورہا ہے اور گزشتہ دس روز سے دارالحکومت بند پڑا ہے۔انہوں نے کہا ہک خیبر پختونخواہ میں بیماری ہوتی ہے تو کراچی کو کھانسی ہوجاتی ہے، اگر وہاں دہشت گردی ہوگی تو اس سے سندھ بھی متاثر ہوگا، دہشت گردی پیپلزپارٹی کی ریڈ لائن ہے اور ہمیں متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا اس معاملے کو سیاسی نظر سے نہ دیکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں وفاقی حکومت نے اپنا ذہن بنا لیا تھا کہ فوری گورنر راج یا ایجنسی نافذ کی جائے مگر پیپلز پارٹی کا خیال تھا کہ اس معاملے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے پھر ہم نے حکومت سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی اجازت مانگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا دھیان احتجاج پر ہے جبکہ ان کے صوبے میں دہشت گردی بڑھ چکی ہے، اگر حالات کنٹرول میں نہ ہوئے تو پھر مجبوری میں گورنر راج لگا دیا جائے گا۔امید کرتا ہوں اسلام باد میں بیٹھی تمام سیاسی جماعتیں سیاسی حل نکالیں گی تاکہ ہمیں دہشتگردی کا مقابلہ امرجنسی کی صورت میں نہ کرنا پڑا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گرد پیپلز پارٹی کی ریڈ لائن ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات سب کے سامنے ہیں اور مزید سورش بڑھی تو پھر اس کے اثرات تمام صوبوں پر پڑیں گے لہذا تمام جماعتیں بیٹھ کر دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پلان بنائیں۔
بلاول بھٹو
بریکنگ نیوز
- آتشزدگیوں کے واقعات روکنے کیلئے 6 اکتوبر کو سماعت ہوگی
- عدلیہ کا بنیادی مقصد عام آدمی کو فوری انصاف فراہم کرنا ہے،چیف جسٹس
- بلوچستان میں1,147ایکڑ بنجر زمین قابل کاشت بنا دی گئی
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1489 ٹریفک حادثات 750 افراد زخمی
- بیدیاں سیکٹر کی فائرنگ،2پاکستانی شہری شہید، بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب BSF
- پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
- وفاق کا کردار والدین اور صوبے بچوں کی مانند ہیں،اختر اقبال ڈار
- فرانس میں تعلیمی نظام کے خلاف طلبہ کا احتجاج پولیس سے جھڑپیں
- سید عارف نوناری کے بیٹے ڈاکٹر سید عبدالرحمن گیلانی ہنگری یونیورسٹی سے سکالرشپ کے لئے منتخب
- ڈی جی’ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کل کرینگی
- ایشین گیمز پاک بھارت کپتانوں سے ہاتھ نہ ملایا
- وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںپولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد ہے، ضلعی انتظامیہ
- کیمرے لگی عینکوں پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی
- کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف عبوری چالان منظور
- نالہ لئی گنج منڈی سیوریج لائن کی تعمیر و بحالی کا کامسست روی کاشکار
- خود احتسابی کے ذریعے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکتاہے، میر واعظ
- مری، سکول وین آتشزدگی میں ایک اور طالب علم جاں بحق ، ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی
- ریلوے سکریپ ،سپیئر پارٹس کی چوری کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی
- اسرائیل کی پرواز میں پیش آیا واقعہ دہشت گردی ہے: متحدہ عرب امارات
- خیبر پختونخوا کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 799 ارب روپے جاری کئے گئے، رپورٹ
