Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈوہمن کمسن بچی زیادتی کیس میں ملزم کو سزا سنانا اہم عدالتی فیصلہ
    • بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
    • محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں
    • پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز
    • مجھے تو کوئی علم ہی نہیں ‘ سیکرٹری سے پوچھ کر بتائوں گا: ترجمان اوقاف
    • حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، جے یو آئی
    • ریلوے کی 13 ایکسپریس مسافر ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
    • بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان
    • ترکیہ میں 35لاکھ بچے رسمی تعلیم سے محروم
    • مقبوضہ کشمیر: سرینگر میںپانی کی شدید قلت کے خلاف خواتین کا دھرنا، سڑک بند
    • انڈیا بلاک کا 7 اکتوبر کو جموں میں ‘جمہوریت بچاؤ’ ریلی کا اعلان
    • کپتان پر حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں زیرتعلیم رہا
    • شیری رحمان کا رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز،کیمرہ مینز کو خراج تحسین
    • اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
    • چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کی تعمیر اگلے ماہ شروع ہوگی: عبدالعلیم خان
    • عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:حلیم عادل شیخ
    • وزیراعظم آزاد کشمیر کا سابق سٹاف آفیسر سردار شفاعت خان کی وفات پر اظہار افسوس
    • آل پاکستان انجمن تاجران کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محکمہ اوقاف کی ناقص کارکردگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کرا دی جو دستیاب ہی نہیں

    By Khabrain Newsاکتوبر 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خبر نگار) داتا دربار کے عقیدت مند ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کروا دی گئی جس کے چھپنے، دستیابی اور سرکاری ریکارڈ نے ہی محکمہ اوقاف کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ ذرائع کے مطابق حضرت داتا گنج بخش کے 983ویں سالانہ عرس کے موقع پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہاتھوں کاملاں را رہنما کی رونمائی تو کروا دی گئی، مگر تقریب کے بعد کتاب کہیں نظر نہ آنے پر محکمہ اوقاف سے سوالات کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار خود حضرت داتا گنج بخش سے عقیدت رکھنے والی اہم شخصیت ہیں، ایسے میں ان کے ہاتھوں ایک ایسی کتاب کی رونمائی کرانا جس کی طباعت، بجٹ، اسٹاک اور تقسیم کا واضح ریکارڈ سامنے نہ آسکے، انتظامی طور پر انتہائی سنگین سوال پیدا کرتا ہے۔ ناقدین سوال اٹھا رہے ہیں کہ کہیں ڈپٹی وزیراعظم کی داتا دربار سے عقیدت اور ان کے اعلی منصب کو محکمہ اوقاف کے معاملات پر اٹھنے والے سوالات سے توجہ ہٹانے یا اعلی سطح کی سیاسی و انتظامی پذیرائی حاصل کرنے کے لیے استعمال تو نہیں کیا گیا؟ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ سے دوٹوک سوال: اگر کتاب واقعی شائع ہوئی ہے تو اس کے نسخے کہاں ہیں؟ اگر شائع نہیں ہوئی تو ڈپٹی وزیراعظم سے رونمائی کیوں کروائی گئی؟ اور اگر اس منصوبے کا بجٹ ہی مختص نہیں ہوا تھا تو رونمائی کی بنیاد کیا تھی؟ مزید برآں محکمہ اوقاف کے اندرونی معاملات، سابقہ افسران کے خلاف کارروائیوں اور مبینہ بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اعلی شخصیات کے نام اور مذہبی عقیدت کو استعمال کیے جانے کے تاثر نے بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ کیا کاملاں را رہنما کی رونمائی محض ایک کتاب کی تقریب تھی یا اس کے ذریعے محکمہ اوقاف کی موجودہ انتظامیہ اپنے دور میں اٹھنے والے مختلف اعتراضات اور مبینہ بے ضابطگیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی؟ اس کا جواب سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ اور متعلقہ حکام کو دینا ہوگا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ماضی میں عرس کے موقع پر شائع ہونے والی خصوصی کتب نہ صرف باقاعدہ طور پر معزز مہمانوں کو پیش کی جاتی رہی ہیں بلکہ ان کی طباعت، تقسیم اور موجودگی بھی واضح ہوتی تھی۔ سابقہ عرس کے موقع پر کشف المحجوب کے ماڈل نسخے کی رونمائی بھی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی تھی اور نسخے مہمانوں میں تقسیم کیے گئے تھے۔ اسی کتاب کی طباعت کے معاملے میں موجودہ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کی جانب سے متعدد افسران کے خلاف پیڈا کارروائی اور سابق سیکرٹری طاہر رضا بخاری کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری بھی شروع کیے جانے کا معاملہ سامنے آچکا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ جس معیار، شفافیت اور جوابدہی کو بنیاد بنا کر سابقہ معاملات میں افسران سے بازپرس کی گئی، وہی معیار کاملاں را رہنما کے معاملے میں کیوں نظر نہیں آتا؟ محکمہ اوقاف سے عوامی سطح پر جواب طلب کیا جا رہا ہے کہ: کتنی کتابیں پرنٹ ہوئیں؟ کتاب کا مکمل اسٹاک کہاں ہے؟ طباعت پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ بجٹ کس مد میں مختص ہوا؟ کس پریس سے طباعت ہوئی؟ ورک آرڈر کس کو جاری کیا گیا؟ مصنف، مرتب اور محقق کون ہے؟ تحقیق و تدوین کس کی نگرانی میں ہوئی؟ ادائیگی کس فرم یا پریس کو کی گئی؟ عرس کے موقع پر کتنے نسخے تقسیم کیے گئے؟ اور سب سے اہم سوال: اگر کتاب نہ مکمل طور پر چھپی، نہ مارکیٹ یا محکمہ کے پاس دستیاب ہے اور نہ اس کا اسٹاک سامنے آ رہا ہے تو پھر ڈپٹی وزیراعظم سے اس کی رونمائی کس حیثیت سے کروائی گئی؟ محکمہ اوقاف کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم جیسے اعلی منصب پر فائز داتا گنج بخش کے عقیدت مند مہمان کو کسی بھی ایسے منصوبے کی رونمائی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے جس کا مالی، انتظامی اور طباعتی ریکارڈ واضح نہ ہو۔ اگر کتاب واقعی قواعد کے مطابق تیار ہوئی ہے تو مکمل ریکارڈ سامنے لانے میں کوئی امر مانع نہیں ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی صورت میں بجٹ، فائل، منظوری، پرنٹنگ آرڈر، پریس بل، ادائیگیوں، اسٹاک رجسٹر اور تقسیم کی فہرست سامنے آ سکتی ہے، جس سے اصل صورتحال واضح ہوجائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان

      پنجاب ڈینٹل ادویات و ڈینٹل میٹریل اسٹاک میں خوردبرد سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

      ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کا مؤقف دینے سے گریز

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.