لاہور( این این آئی)خصوصی سرمایہ کاری
سہولت کونسل کی مسلسل کوششوں اور سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جبکہ پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں زیر التوا ء کاروباری درخواستوں کی منظوری کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری اور مسلسل فالو اپ کے باعث ستمبر کے دوران پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں مجموعی طور پر 34 کاروباری درخواستوں کی منظوری دی گئی جس سے 76 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے ان منصوبوں سے ٹیکسٹائل، کیمیکلز، زرعی پروسیسنگ اور دیگر صنعتی شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جبکہ ان شعبوں میں 7 ہزار سے زائد ممکنہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونے کی توقع ہے۔
