انقرہ (آئی این پی )دنیا بھر میں غیر قانونی
سرگرمیوں اوربدامنی کے واقعات میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈائو ن تیز ہوگیا ۔گھنائو نے جرائم اور مجرمانہ نیٹ ورکس میں ملوث افغان باشندوں نے میزبان ممالک کاامن خطرے میں ڈال دیا ہے۔ افغان میڈیا طلوع نیوز کے مطابق ترکیہ میں 9 ماہ کے دوران 29 ہزار700 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے گرفتارکر لئے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق فرانس نے بھی امن وامان کے لئے خطرہ قرار دئیے گئے غیرقانونی افغان باشندوں کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے متعدد رکن ممالک بھی غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرچکے ہیں ۔متعدد ممالک کی جانب سیافغان شہریوں پر ویزا پابندیاں اورملک بدری کے اقدامات ان کی مجرمانہ اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔
