لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور
ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق لوئرمال میں اختر سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون,کوٹ لکھپت میں جمیل سے 3 لاکھ اور موبائل فون، مناواں میں ناصر سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون, گڑھی شاہو میں مظہر سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون, نصیرآباد میں سجوار سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،بادامی باغ بابر سے 75 ہزار اور موبائل فون، شفیق آباد طاہر سے 2 لاکھ اور موبائل فون، نولکھا میں اجمل سے 1لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ہربنس پورہ اور کاہنہ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ اقبال ٹاون اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
