چکوال(بیورو رپورٹ)موٹروے ایم ٹو بلکسر کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، چار افراد زخمی، ایک شخص جاں بحق، ریسکیو 1122 کا بروقت رسپانس،تفصیلات کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو موٹروے ایم ٹو پر بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافر بس کے حادثے کا شکار ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانے والی وحید موورز کی بس نمبر CAWـ4055 تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال نے بلا تاخیر قریبی کی پوائنٹ بلکسر سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سروس کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، جائے حادثہ کو محفوظ بنایا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقلی کے انتظامات کیے۔حادثے کے نتیجے میں 38 سالہ مرتضیٰ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کا شکار ہوئے، جبکہ ایک نامعلوم شخص کے سر پر شدید چوٹ آئی اور اس کی حالت تشویشناک تھی۔ اس کے علاوہ 25 سالہ آمنہ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ، 25 سالہ قمر بائیں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹنے اور 35 سالہ خمس جسم پر معمولی خراشوں کے باعث زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے دو زخمیوں (FWO) کی ایمبولینس کے ذریعے تین زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والا ایک نامعلوم شخص شدید چوٹوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 چکوال کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں معاونت فراہم کی۔
