اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اطلاعات و
نشریات نے افغان طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے ٹھوس شواہد کا جواب دے اور محض بیان بازی کے ذریعے توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کرے۔وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان سے دہشت گرد حملوں کی کارروائیاں افغان طالبان حکومت کی ناکامی ہیں، افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کے خطرے کو چھپایا نہیں جاسکتا۔وزارت اطلاعات نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ میں افغانستان میں کالعدم تنظیم کے 6 ہزار کارندوں کی موجودگی اور افغان طالبان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی حمایت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔بیان میں افغان طالبان حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ دہشتگردی کے خطرے سے انکار کرنے کے بجائے ٹھوس اقدامات کرے اور دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور نیٹ ورکس کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائیاں کرے۔وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ اقدامات طالبان حکومت کے دعوؤں کے برعکس ہیں۔وزارت کے مطابق پاکستان مذاکرات کے لیے پرعزم ہے تاہم بامعنی پیش رفت کے لیے افغان طالبان کو انسداد دہشتگردی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف حملوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری افغان طالبان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔دریں اثناء وزارتِ اطلاعات و نشریات نے خیبرپختونخوا میں بے امنی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی گمراہ کن ویڈیوز کیخلاف ثبوت پیش کردیے۔وزارت اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بے امنی سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعوے پھیلائے جا رہے ہیں، لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں اور شام کی ویڈیوز کو غلط کیپشنز کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔وزارت اطلاعات کے مطابق غلط ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے افراتفری کا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، افغان اور بھارتی اکانٹس بھی گمراہ کن بیانیے کو ہوا دے رہے ہیں۔
وزارت اطلاعات
بریکنگ نیوز
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1481 ٹریفک حادثات 862 افراد شدید زخمی
- اینٹی کرپشن بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں میگا سیکنڈلز لٹک گئی
- جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے گئے امریکی بحری ناکہ بندی سخت ایران
- کیوآرپینک بٹن لگانے کا عمل جاری، 82 ہزار گاڑیوں پر کیو آر کوڈچسپاں
- لاہور ہائیکورٹ بار و لاہور بار ایسوسی ایشن کا کے پی میں گورنر راج کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کا اعلان
- 8 ماہ کے دوران ڈکیتی و دیگر جرائم کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات درج
- نیشنل گرڈ پاکستان اور ٹیوٹا پنجاب کے درمیان پاور سیکٹر سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ
- لاہور:صوبائی دارالحکومت میں کبوتر دانہ دنکا چگ رہے ہیں۔
- لاہور:خاتون روئی سے بھری رضائیاں لے کر جارہی ہے۔
- پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ
- آسٹریلیا،سڑک پر عبادت کرنے والی پاکستانی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، ڈرائیور جیل جانے سے بچ گیا
- دل کی تکالیف سے اموات میں پاکستان کا دنیا میں 30واں نمبر
- مٹھی، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنی میں حادثہ،2 محنت کش جھلس گئے، حالت تشویشناک
- لاہور:محنت کش بچوں کے جھولے کو سڑک پر کھینچ کر لے جارہا ہے۔
- سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ72 مزدور ہلاک
- اسلام آباد:وفاقی سیکرٹری برائے تجارت جواد پال ہالینڈ کے تجارتی وفد کی سربراہ مرلین ملز کو پاکستانی زیتون کے تیل کا تحفہ دے رہے ہیں۔
- بجلی چوری کیخلاف آپریشن ‘ 66مقدمات درج، 4ملزمان گرفتار
- 6 جعلی رجسٹریاں بنانے کا کیس’ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج رپورٹ پیش کرنیکا حکم
- بینکنگ محتسب نے 9 ماہ میں صارفین کو 1.2 ارب روپے کا ریلیف فراہم کردیا
