پشاور (این این آئی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پشاور دیر کالونی میں سرکاری سکول تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نجی سکول کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جمعہ کو جائے حادثہ کا دورہ کیا اور جاں بحق ہونے والوں بچوں کے لواحقین سے اپنی طرف سے، پارٹی قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے واقعے پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ انہوں نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا، یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، گارڈر پر اتنی بڑی عمارت بنا دینا اور اسے نہ دیکھنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے، اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہونی چاہیے، دیکھا جائے گا کہ اس طرح کی عمارت بنانے کی کس نے اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات جلد مکمل کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ان کو سزا دی جائے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے جو معاوضے کا اعلان کیا ہے، اسے دوگنا کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
- اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
- عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
- پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
- پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
- پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
- امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
- اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
- ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
- ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
- ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
- خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
- وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
- پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
- پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
- امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
