کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے اور ملزمان شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے جبکہ واقعے کے خلاف شہید اہلکاروں کے ورثا نے لاشوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ بیدار پل کے مقام پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی اور فائرنگ کے نتیجے میں دو ہیڈ کانسٹیبل موقع پر شہید ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ شہید اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل مالک بگٹی اور احمد لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔ڈی ایس پی غلام سرور مینگل نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔
بریکنگ نیوز
- کوئٹہ،اے این ایف نے افغانستان سے منسلک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، گاڑی سے 25 کلو اعلی کوالٹی ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار
- پولیس ملازمین کا ناروا سلوک’شہری ڈی آئی جی کی کھلی کچہری پہنچ گیا
- سی سی ڈی کے 91 اآپریشنز 2 دہشت گرد ہلاک 8گرفتار
- پاک افغان سرحد پر طالبان کا حملہ پاک فوج کی جوابی کاروائی متعدد طالبان ہلاک چیک پوسٹ چھوڑ کر فرار
- پشاور :پاک فوج کی آرٹلری کے افغان پوسٹوں کو نشانہ بنانے کے بعد وہاں سے دھوا اٹھ رہا ہے
- خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ ترقیاتی کونسل کے 48 نمائندگان کے ناموں کی حتمی فہرست کا اعلان
- پنجاب میں کام نظر آتا ہے سندھ کی خواتین افسروں کا وزیر اعلی مریم کو خراج تحسین
- ایران کیساتھ جنگ جلد ختم ہوجائیگی بات کرنے کیلئے کوئی نہیں بچا: ٹرمپ
- گوجرانوالہ:وزیراعظم محمد شہبازشریف رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
- KPK میں ایمرجنسی کا نفاذ مجبور ا کیا وزیراعظم
- بلوچستان: مسلح افراد کی فائرنگ’ دو پولیس اہلکار شہید
- مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی حمایت
- بھارت کی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
- پاک چین پہلی مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026سنکیانگ میں جاری
- گورنر راج کے بعد وزیراعظم’ فیلڈ مارشل کااگلے ہفتے پشاور کا دورہ متوقع
- مشرق وسطی میں جنگی سرگرمیاں تیز’ امریکی فضائیہ کا ری فیولنگ طیارہ مشن کیلئے تیار
- مغربی کنارے پر یہودی آبادکاروں کا یورپی سفارتکاروں پر قاتلانہ حملہ
- PTIقیادت کیخلاف کارروائیاں تیز گنڈاپور گرفتار’ خالد خورشید جیل منتقل
- اوآئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش
- پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
