لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہورتعطیل کے باوجود دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 261 ریکارڈ کی گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بلند ریکارڈ کی گئی،اقبال ٹائون میں اے کیو آئی 451 تک پہنچ گیا، گلبرگ ٹو میں 418 ،برکی روڈ میں فضائی آلودگی کی شرح 288، پیراگون سٹی میں 278 اور ماڈل ٹائون میں 244 ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ڈی ایچ اے فیز فائیو میں اے کیو آئی 232، چمن پارک میں 229، عسکری ٹین میں 215 اور بیدیاں روڈ پر 200 ریکارڈ کیا گیا۔
