لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب میں لائیوسٹاک کے سنہرے دور کاباقاعدہ آغاز ہوچکاہےـایک سال میں چار لاکھ مویشی تیار ہو گئے، مزید مویشی تیارکئے جارہے ہیں،دیہی لائیو سٹاک فارمرز کو11ـ ارب روپے کا منافع متوقع ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر فارمرز کو فی مویشی چارہ ونڈا وغیرہ کے لئے 27 ہزارروپے مل رہا ہےـ پنجاب میں 8 ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ نوٹیفائڈ ہے، 7 مزید ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ اس سال بنیں گے۔ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بننے سے پنجاب سے مویشیوں کی چین، یورپ، امریکہ کو ایکسپورٹ کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔پنجاب سے اینیمل ایکسپورٹ میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے،لائیو سٹاک کارڈ کے 129581 مویشی برآمد کیے گئےـپنجاب میں 5میٹ پراسسنگ پلانٹ،5ماڈرن سلاٹر ہاؤس اورمیٹ پراسسنگ پلانٹ قائم ہوں گےـمیٹ پیکنگ ہاؤس،کمرشل سکیل فیڈلاٹ اور کارپوریٹ فیڈ لاٹ بھی قائم ہوں گےـحکومت پنجاب لائیوسٹاک اینٹی گریٹڈ ویلیو انوسٹمنٹ کیلئے 19ارب روپے فناسنگ سبسڈی دے گیـمیٹ ویلیو چین کیلئے 65ارب روپے پرائیویٹ سرمایہ کاری متوقع ہےـپنجاب میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایف ایم ڈی ویکسین پروڈیکشن یونٹ قائم کیا جائے گا جس میں 28 ارب روپے کی پرائیویٹ سرمایہ کاری ہو گیـلاہور سے 20 ہزار،بہاولپور سے24297، فیصل آباد سے 12529، گوجرانوالہ اور گجرات سے 21 ہزار،ملتان سے27 ہزار،s سرگودھا سے 22 ہزار،ساہیوال سے 2661 مویشی ایکسپورٹ ہوئےـ لائیوسٹاک کنکٹ سسٹم کے تحت 1725 فیٹننگ فارم، 20 ایکسپورٹ مذبح،88 میٹ ایکسپورٹر اور 34 میٹ ٹریڈرز سے براہ راست رابطے ہیں ـلائیوسٹاک کارڈ کے اجرائ سے پنجاب میں دیہی خواتین فارمرز کی تعداد 90 سے 1107 تک پہنچ گئیـوزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کے لائیوسٹاک فارمرز کو نیشنل ایکسپورٹر اور انٹرنیشنل ویب سائٹس کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں۔پنجاب کو خطے میں لائیوسٹاک کا ہب بناناہدف ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہار تشکر کیاہےـوزیراعلی مریم نواز شریف نے 8 دہشتگرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مریم نواز
پنجاب کو خطے میں لائیو سٹاک کا ہب بنانا ہدف ہے مریم نواز

